ETV Bharat / sports

ایڈمز پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے بالنگ کوچ ہوں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 3:19 PM IST

Newzealand Appoints Andre Adam Bowling Coach نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے سابق آل راؤنڈر آندرے ایڈمز کو پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے قومی مرد ٹیم کا گیند بازی کوچ مقرر کیا ہے۔

ایڈمز پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے بالنگ کوچ ہوں گے
ایڈمز پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے بالنگ کوچ ہوں گے

آکلینڈ: آندرے ایڈمز، 2023 ایک روزہ ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ کا کردار چھوڑنے والے شین جورگنسن کی جگہ لیں گے۔ نیوزی لینڈ کی مردوں کی ٹیم کے ساتھ ایڈمزپہلے دن بدھ کو آکلینڈ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کے گروپ کے ساتھ باؤلنگ کوچ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس گروپ میں بیٹنگ کوچ کے طورپر نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونچی بھی شامل ہیں۔

ایڈمز نے اپنے پانچ سالہ کیریئر میں نیوزی لینڈ کے لیے ایک ٹیسٹ، 42 ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

ایڈمز نے آسٹریلیا کی ڈومیسٹک ٹیم نیو ساؤتھ ویلز کے باؤلنگ کوچ کا کردار سنبھالا۔ انہوں نے بی بی ایل میں سڈنی سکسرز اور آکلینڈ ٹیم کے ساتھ بھی کام کیا۔ایڈمز گزشتہ سال ستمبر-اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے محدود اوورز کے دورے پر نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی فاسٹ باؤلنگ کوچ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین ٹی 20 سیریز: آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو سات وکٹ سے شکست دی

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 جنوری سے آکلینڈ میں ہو گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہیملٹن، تیسرا ڈیونیڈن اور آخری دو ٹی ٹوئنٹی کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.