سڈنی: آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کا میچ سری لنکا کے لیے انتہائی اہم ہے اگر سری لنکا کی ٹیم اس میچ میں ہار جاتی ہے تو اس کے لیے سیمی فائنل کی راہ آسان نہیں ہوگی۔ T20 World Cup Super 12 Matches
نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک جیت اور ایک ڈرا کی وجہ سے تین پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔ گروپ 1 میں نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جس نے کوئی میچ نہیں ہاری ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے یہ میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔ سری لنکن ٹیم نے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا جس کی وجہ سے وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون: کین ولیمسن(کپتان)، فن ایلن، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ
سری لنکا پلیئنگ الیون: داس شناکا(کپتان)، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، دھننجیے ڈی سلوا، چرتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسا، وانندو ہسارنگا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، لاہیرو کمارا، کسن راجیتھا