ETV Bharat / sports

New Zealand vs England, 2nd Test سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو ایک رن سے شکست

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 10:21 AM IST

Updated : Feb 28, 2023, 11:49 AM IST

نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کو صرف ایک رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ New Zealand vs England, 2nd Test

New Zealand Beat England By 1 Run
سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو ایک رنز سے شکست

نئی دہلی: کرکٹ میں سنسنی خیر مقابلہ کیا ہوتا ہے، یہ ٹیسٹ میچ دیکھ کر شائقین ضرور جان گئے ہوں گے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ (NZ vs ENG 2nd Test) میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف دوسری بار کوئی ٹیم 1 رن سے جیتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ بہت سنسنی خیز رہا۔ ایک وقت انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب تھا لیکن قسمت نیوزی لینڈ کے ساتھ رہی۔ در اصل جب انگلینڈ کو جیت کے لیے 7 رنز درکار تھے اور صرف 1 وکٹ باقی تھی، اینڈرسن نے چوکا لگایا، جس سے میچ بہت سنسنی خیز ہوگیا۔ انگلینڈ کو جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے لیکن نیل ویگنر نے اینڈرسن کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو 1 رنز سے جیت دلادی۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 258 رنز کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 256 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر نے 4 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو شاندار فتح دلائی۔ ساتھ ہی ٹم ساؤتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ میٹ ہنری نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ سیریز میں 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ بتا دیں کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 28, 2023, 11:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.