ETV Bharat / sports

New Zealand vs Pakistan ODI Series ایڈم ملنے بھارت اور پاکستان کے دورے سے باہر

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 2:43 PM IST

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ہونے والے محدود اوورز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز 9 جنوری سے کرے گی۔ Adam Milne out of Pakistan ODI Series

ایڈم ملنے بھارت اور پاکستان کے دورے سے باہر

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے تیز گیند باز ایڈم ملنے کا نام بھارت اور پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے واپس لے لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے پیر کو یہ معلومات دی۔ بورڈ نے کہا کہ بھارت کے حالیہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران زخمی ہونے والے ملنے کے لیے 16 دنوں کے وقفے میں چھ ون ڈے کھیلنا "بہت بڑا خطرہ" تھا۔ ملنے کی جگہ بلیئر ٹکنر کو کیوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اور بھارت میں 16 دنوں میں چھ ایک روزہ میچز کے امکان کو بہت بڑا خطرہ مانا گیا۔ اس لئے باہمی معاہدے کے تحت ایڈم ملنے کی جگہ بلیئر ٹکنر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جو ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان میں پہلے سے موجود ہیں۔ Adam Milne out of India and Pakistan tour

این زیڈ سی کے سلیکٹر گیون لارسن نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ لارسن نے کہا، "ایڈم نے ہمارے ساتھ آنے والے دوروں پر ون ڈے بولنگ کی تیاری کی کمی کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ ان کے ساتھ بات چیت کے بعد، ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دورے سے پہلے کی جانے والی ان کی تیاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے کافی نہیں ہوگی۔ ہم ان کی ایمانداری اور ٹیم کو مایوس نہ کرنے کی ان خواہش کی تعریف کرتے ہیں۔" نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز 9 جنوری سے کرے گی۔ اس کے بعد بلیک کیپس بھارت روانہ ہوں گھے جہاں انہیں تین ٹی20 اور تین ایک روزہ میچ کھیلنے ہیں۔ محدود اوورز کے کپتان کین ولیمسن ہندوستان کے دورے پر ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Team India for Sri Lanka series سری لنکا سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، ٹی 20 میں ہاردک اور ون ڈے میں روہت کپتان

پاکستان اور بھارت کے دوروں کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم: کین ولیمسن (کپتان) (صرف پاکستان ون ڈے)، ٹام لیتھم (کپتان، انڈیا ون ڈے)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین (انڈیا ون ڈے)، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی (انڈیا ون ڈے)، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، بلیئر ٹکنر، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ہنری شپلی، ایش سوڈھی، ٹم ساؤتھی (پاکستان ون ڈے)۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.