ETV Bharat / sports

All-Rounder Colin De Grandhomme Retires نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اسٹار آل راؤنڈر گرینڈہوم ریٹائر - نیوزی لینڈ کو دھچکا

نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے 36 سالہ آل راؤنڈر کھلاڑی کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے بعد لیا ہے۔ New Zealand All-rounder Colin de Grandhomme Retires from International Cricket

New Zealand All-rounder Colin de Grandhomme Retires from International Cricket
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اسٹار آل راؤنڈر گرینڈہوم ریٹائر
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 1:22 PM IST

نئی دہلی: نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے 36 سالہ آل راؤنڈر کھلاڑی کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے بعد لیا ہے۔ حال ہی میں بورڈ نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کیا تھا، جس کی وجہ سے وہ بورڈ سے ناراض چل رہے تھے۔ New Zealand All-rounder Colin de Grandhomme Retires from International Cricket

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 'میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں اب پھر سے جوان تو نہیں ہو رہا اور میرے لیے ٹرینگ دن بدن مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ خاص طور پر چوٹوں کی وجہ سے حالات بہت مشکل ہو گئے ہیں۔ میرا خاندان بھی دن بدن بڑھ رہا ہے۔ اس لیے اب میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کرکٹ کے بعد میرا مستقبل کیسا ہو گا۔ گذشتہ چند ہفتوں سے میرے ذہن میں یہی سب کچھ چل رہا تھا۔'

بتادیں کہ گرینڈ ہوم اپنے کرکٹ سفر میں ہمیشہ انجری سے لڑتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری میچ رواں برس جون میں بلیک کیپس کے لیے کھیلا تھا۔ گرینڈہوم نے اپنے پورے کرکٹ سفر میں نیوزی لینڈ کے لیے 115 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 118 اننگز میں 2679 رنز بنائے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نام دو سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں ہیں۔ بیٹنگ کے علاوہ وہ بولنگ میں بھی ہٹ رہے۔ انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں 91 کامیابیاں حاصل کیں۔

گرینڈہوم کا جلوہ بھارت کی باوقار لیگ آئی پی ایل میں بھی دیکھی گئی۔ آل راؤنڈر نے آئی پی ایل میں کل 25 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 21 اننگز میں 18.9 کی اوسط سے 303 رنز بنائے۔ بیٹنگ کے علاوہ باؤلنگ کے دوران گرینڈہوم نے 19 اننگز میں 53.2 کی اوسط سے چھ کامیابیاں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.