بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور اسکاٹ لینڈ کی آل راؤنڈر کیتھرین برائس کو بالترتیب مردوں اور خواتین کی 'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' نامزد کیا گیا ہے۔
مشفق الرحیم نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچ کھیلے تھے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے نمائندے وی وی ایس لکشمن نے کہا، 'مشفق الرحیم کی اعلیI سطح پر 15 سال بعد رنز بنانے کی بھوک برقرار ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دوسرے میچ میں 125 رنز بنائے اور ٹیم کو 2.0 کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وہیں کیتھرین، اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر ہیں جنہوں نے مرد اور خواتین میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔
کیتھرین نے آئرلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جس میں انہوں نے 96 رنز بنائے اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔