ETV Bharat / sports

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل کا استعفیٰ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 7:41 PM IST

پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے لیکن اب ٹیم میں استعفوں کا دورہ شروع ہوگیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کے بعد اب بولنگ کوچ مورنے مورکل نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ Morne Morkel resigns

Morne Morkel resigns as Pakistan team bowling coach
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ سے مورنے مورکل کا استعفیٰ

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی، جس کی وجہ سے ٹیم لیگ مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 میں 5 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 4 چھوٹی ٹیموں سے جیتنا نصیب ہوا۔ جس کے بعد اب استعفوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔

پاکستان کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مورکل کے کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دی ہے۔ یہ اطلاع انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔ مورکل نے جون 2023 میں باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ انہوں نے ٹیم کے ساتھ 6 ماہ کا معاہدہ کیا تھا جو اب ختم ہو گیا ہے۔

اس جنوبی افریقی کرکٹر مورنے مورکل کی جگہ پاکستان ٹیم کا بولنگ کوچ کون بنے گا؟ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے کہ ان کا متبادل کون ہوگا جبکہ پاکستانی ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہی ہے اور اس سے پہلے نئے کوچ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مورکل کے معاہدے میں توسیع کی کوئی امید نہیں تھی کیونکہ حکومتی مداخلت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کافی عرصے سے بحران کا شکار ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب پی سی بی کپتان بابر اعظم سے کپتانی بھی چھین سکتی ہے۔ اس طرح اگر بابر اعظم بھی کپتانی سے مستعفی ہو جائیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہو گی۔ ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد حکومتی مداخلت کے بعد بابر پر بورڈ کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.