ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 کولمبو میں سراج کا راج، بھارت آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ چمپیئن - ایشیا کپ 2023

محمد سراج (21 رن پر چھ وکٹ) اور ہاردک پانڈیا (تین رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بھارت نے اتوار کو سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کا خطاب آٹھویں بار جیت لیا۔ اس جیت کا سہرا حیدر آباد کے کرشمائی گیند باز محمد سراج کے سر جاتا ہے جس کو میچ کا بہرتین پلیئر قرار دیا گیا جبکہ ٹورنامینٹ کا بہترین کھلاڑی کلدیپ یادو کے نام رہا۔

Mohammed Siraj show as India thrashes Sri Lanka by 10 wickets to lift Asia Cup
کولمبو میں سراج کا راج، بھارت آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ چیمپئن
author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 17, 2023, 7:58 PM IST

Updated : Sep 17, 2023, 9:45 PM IST

بھارت آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ چمپیئن

کولمبو: ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں محمد سراج (21 رن پر چھ وکٹ) اور ہاردک پانڈیا (تین رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بھارت نے اتوار کو سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کا خطاب آٹھویں بار جیت لیا۔ یہ ایشیا کپ سمیت ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس جیت کا سہرا حیدر آباد کے کرشمائی گیند باز محمد سراج کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی لہراتی گیندوں سے سری لنکا کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا اور میزبان ٹیم 15.2 اوور کے کھیل میں صرف 50 رن بنا سکی۔ اس کے ساتھ سراج ون ڈے میں تیز رفتاری سے 50 وکٹیں لینے والے تیسرے بھارتی گیند باز بن گئے ہیں۔

جواب میں بھارت کے ایشان کشن (23) اور شبھمن گل (27) نے رسم پوری کی اور 6.1 اوور میں 51 رن بنا کر بھارت کی تاریخی جیت درج کی۔ یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تعاقب کرتے ہوئے بھارت کی سب سے بڑی جیت ہے۔ بھارت نے سب سے زیادہ آٹھ بار ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے۔ بھارت کی یہ جیت اگلے ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے کافی ہوگی۔ محمد سراج کو میچ کا بہرتین پلیئر قرار دیا گیا جبکہ ٹورنامینٹ کا بہترین کھلاڑی کلدیپ یادو کے نام رہا۔

کرکٹ شائقین کی جانب سے دیئے گئے میاں میجک کے نام سے پکارے جانے والے محمد سراج کی کرشمائی کارکردگی کے باعث آر پریم داسا اسٹیڈیم کی پچ سری لنکا کی بیٹنگ کے لیے قبرستان بن گئی۔ ہلکی بارش کی وجہ سے تقریباً 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں سراج نے اپنے دوسرے اوور میں ایک کے بعد ایک چار وکٹیں (پتھم نسانکا، سدیرا سمراوکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجے ڈی سلوا) لے کر اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو مشکل وقت کے دلدل میں دھکیل دیا اس دلدل میں پھنسے سری لنکا کی مشکلات سے دوچار 15.2 اوور میں 50 رن پر سمٹ گئی۔ یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا کم ترین اسکور ہے جبکہ ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ کسی بھی ٹیم کے طرف سے بنایا گیا کم ترین اسکور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس نے سب سے زیادہ 17 رن بنائے جب کہ مہیش تھیجنا کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے دوسن ہیمنتا 13 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ سراج کو جسپریت بمراہ (23 رن پر ایک وکٹ) اور دوسرے سرے پر ہاردک پانڈیا کا مکمل تعاون ملا۔ اپنے پہلے ہی اوور میں بمراہ نے کوسل پریرا کو صفر پر آؤٹ کر کے میزبان ٹیم پر دباؤ ڈالا، سری لنکا کے آٹھ بلے باز اپنے انفرادی اسکور کو دوہرے ہندسے تک نہ لے جا سکے جن میں سے پانچ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ (یو این آئی)

Last Updated : Sep 17, 2023, 9:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.