ETV Bharat / sports

Rohit Sharma on Mohammed Siraj محمد سراج بھارتی ٹیم کے لیے بہت اہم، روہت شرما - Mohammed Siraj is a very important player for us

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حیدرآباد کے فاسٹ باؤلر محمد سراج کی خوب تعریف کی۔ سراج نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم پچ پر اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Mohammed Siraj is very important player for us

Mohammed Siraj is very important player for us, Rohit Sharma
محمد سراج بھارتی ٹیم کے لیے بہت اہم، روہت شرما
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 10:11 AM IST

حیدرآباد: سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 جنوری یعنی آج سخت مقابلے کی امید ہے۔ یہ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دوپہر 1.30 بجے سے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے میچ سے قبل حیدرآباد کے نوجوان تیز گیند باز محمد سراج کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سراج نے گذشتہ ایک برس میں بہت بہتری لائی ہے۔ سراج سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

روہت شرما نے کہاکہ سراج نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 317 رنز کے مارجن سے شکست دی۔ محمد سراج نے 3 ون ڈے میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ سراج نے آخری میچ میں 10 اوورز میں 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور نئی گیند سے سری لنکا کے ٹاپ آرڈر کو پریشان کیا۔ ان کی شاندار گیند بازی کی مدد سے بھارت نے سری لنکا کو صرف 73 رنز پر آل آؤٹ کر دیا، لیکن سراج پانچ ویں وکٹیں لینے سے محروم رہے۔ روہت شرما نے کہاکہ 'ہم نے سب کچھ آزمایا، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا کہ سراج 5 وکٹیں لے سکیں۔

روہت شرما نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد سراج کی کچھ ٹرکس کام آئیں، نوجوان پیسر نے 2019 میں ڈیبیو کرنے کے بعد کافی ترقی کی ہے جو کہ ورلڈ کپ سال میں جانے والی ٹیم کے لیے اچھی خبر ہے۔ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں محمد سراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سراج نے جس طرح بولنگ کی وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے خود کو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دعویداری مضبوط کی ہے، جو بھارتی کرکٹ کے لیے اچھا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.