ETV Bharat / sports

Shami Tests Covid Positive شمی کورونا سے متاثر، آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر - Mohammad Shami tests positive for Covid19

بھارتی تیز گیند باز محمد شمی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ کورونا انفیکشن کی وجہ سے 20 ستمبر کو ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے موہالی نہیں پہنچے تھے۔ یہ اطلاع بی سی سی آئی کے متعلقہ عہدیداروں اور ٹیم مینجمنٹ کو 17 ستمبر بروز ہفتہ کو ملی۔Shami tests Covid Positive

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 18, 2022, 3:23 PM IST

ممبئی: تیز گیند باز محمد شمی کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹی۔20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اتوار کو کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے شمی کی جگہ امیش یادو کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔Shami tests Covid Positive

ذرائع کے مطابق شمی کورونا انفیکشن کی وجہ سے 20 ستمبر کو ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے موہالی نہیں پہنچے تھے۔ یہ اطلاع بی سی سی آئی کے متعلقہ عہدیداروں اور ٹیم مینجمنٹ کو 17 ستمبر بروز ہفتہ کو ملی۔

شمی کی جگہ ٹیم میں آنے والے امیش حال ہی میں لندن سے بھارت آئے ہیں۔ امیش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سیکس کے لیے کھیل رہے تھے لیکن پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کے لیے گھر واپس آئے ہیں۔

کاؤنٹی نے 17 ستمبر کو ایک بیان میں کہا کہ امیش، جو بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے لیے بھارت آئے تھے، 'چار روزہ میچ میں مطلوبہ کام کا بوجھ سنبھالنے کے لیے کافی ٹھیک نہیں تھے اور اس لیے وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وہ مزید کاؤنٹی چمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔'

34 سالہ امیش نے اپنا آخری ون ڈے اکتوبر 2018 میں کھیلا تھا، جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل فروری 2019 میں تھا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے موہالی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک میچ 23 ستمبر کو ناگپور اور ایک میچ 25 ستمبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Legends League Cricket لیجنڈز لیگ میں ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان کی ٹیم آمنے سامنے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.