ETV Bharat / sports

Mohammad Kaif Reaction چنئی میں 300 کا ہدف بھی مشکل ہو سکتا ہے: کیف - کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے محمد کیف

ٹیم انڈیا کو گلین میکسویل اور ایڈم زمپا سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے سابق بلے باز محمد کیف نے کہا کہ چنئی کی پچ پر 300 رنز کا اسکور چیلنجنگ ثابت ہو سکتا ہے۔

چنئی میں 300 کا ہدف بھی مشکل ہو سکتا ہے: کیف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 8:16 PM IST

چنئی:کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے محمد کیف نے کہاکہ ہمیں چنئی کے گراؤنڈ پر 350 جیسے بڑے اسکور کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ 290-300 کا ہدف بھی ہندوستان کے لیے کارگر ثابت ہوگا، کیونکہ ہمارے پاس اچھے گیند باز ہیں جو دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس لیے میں چاہوں گا کہ ہم اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کریں۔

حالیہ میچوں میں اسپن باؤلنگ کے خلاف ہندوستانی بلے بازوں کی خراب کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بلے بازوں کو میکسویل اور زمپا سے محتاط رہنا ہوگا۔ میکسویل اور زمپا پرانی گیند پر ہندوستانیوں کے لیے پریشانی پیدا کر سکتے ہیں۔ بلے بازوں کو خاص طور پر اسپن اور شارٹ گیندوں کے خلاف پل شاٹس پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور اس کام میں پل شاٹ کے ماہر کوچ راہل دراوڑ مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے 20 اوورز میں مچل اسٹارک کی سوئنگ نئی گیند کے ساتھ کام کر سکتی ہے جبکہ میکسویل اور زمپا سے نمٹنے کے لیے خصوصی تیاری کرنی چاہیے جو کھیل کو سست کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسپن ہندوستانی بلے بازوں کے لیے ایک مسئلہ رہا ہے کیونکہ وہ اسپن کے لیے اپنی وکٹیں کھو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Rachin Ravindra سچن میرے آئیڈیل، لارا اور سنگاکارا بھی پسند: رچن رویندرا

محمد کیف کاکہنا ہے کہ میری رائے میں یہ پہلا میچ ہے اور چنئی جیسے گراؤنڈ پر ہمیں 350 جیسے بڑے اسکور کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ میں چاہوں گا کہ ہم باؤلنگ اور فیلڈنگ اچھی طرح کریں، وراٹ کوہلی درمیانی اوورز میں تیز سنگلز اور ڈبلز کی اپنی عادت کے ساتھ کھیل کو کنٹرول کرتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر ہندوستانی بلے باز زمپا اور میکسویل کے خلاف اپنے پیروں کا خوب استعمال کریں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.