ETV Bharat / sports

Mohammad Hafeez Retirement: محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 1:07 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ Pakistan All Rounder Mohammad Hafeez نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ بورڈ Pakistan Cricket Board نے ٹویٹر کے ذریعے اطلاع دی کہ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی محمد حفیظ کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

41 سالہ ٹاپ آرڈر بلے باز نے پاکستان سُپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور وہ دنیا بھر کی فرنچائزی کرکٹ کے لیے دستیاب رہیں گے۔

حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے تقریباً دو دہائیوں پر محیط اپنے بین الاقوامی کرکٹ کریئر Mohammad Hafeez International Career سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

محمد حفیظ نے 392 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 12 ہزار 789 رنز بنائے ہیں اور 253 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ، 218 یک روزہ اور 119 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں جن میں تین آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ICC T20 World Cup اور چھ ٹی 20 ورلڈ کپ شامل ہیں۔

محمد حفیظ نے اپنے بین الاقوامی کریئر کی شروعات سنہ 2003 میں زمبابوے کے خلاف یک روزہ میچ سے کی تھی اور ان کا آخری میچ گزشتہ نومبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل تھا جس میں پاکستانی ٹیم کے مدمقابل ٹی 20 چیمپیئن آسٹریلیائی ٹیم تھی۔

اپنے کامیاب کریئر کے دوران محمد حفیظ نے 32 پلیئر آف دی میچ ایوارڈز جیتے ہیں جو تمام بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ شاہد آفریدی نے 43، وسیم اکرم نے 39 اور انضمام الحق نے 33 پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

اس کے علاوہ حفیظ نے 9 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز بھی حاصل کیے جس کی وجہ سے وہ عمران خان، انضمام الحق اور وقار یونس کے ساتھ آل ٹائم لِسٹ میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ 2020 کا ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان کے لیے ان کا آخری اسائنمنٹ ہو گا لیکن کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو 2021 تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا تھا اور حفیظ نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کے بعد اپنے بین الاقوامی کریئر کا اختتام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.