ETV Bharat / sports

مصباح اور وقار یونس کا استعفیٰ، ثقلین اور عبدالرزاق بنے عبوری کوچ

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 3:54 PM IST

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف یک روز اور ٹی 20 سیریز کے لیے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

مصباح اور وقار یونس کا استعفیٰ، ثقلین اور عبدالرزاق بنے عبوری کوچ
مصباح اور وقار یونس کا استعفیٰ، ثقلین اور عبدالرزاق بنے عبوری کوچ

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس اپنے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پیر کی صبح پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر
بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 11 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے اور پاکستان ٹیم 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی سی بی نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو سیریز کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا ہے۔

پی سی بی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا "مصباح اور وقار کی تقرری ستمبر 2019 میں ہوئی تھی اور ان کے معاہدوں میں اب بھی ایک سال باقی ہے لیکن انہوں نے اس سے قبل ہی اپنی عہدہ چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لوکیش راہل پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ

مصباح الحق نے کہا 'انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 'میں جانتا ہوں کہ یہ صحیح وقت نہیں ہے مگر آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔' مصباح الحق نے کہا کہ 'وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔'

وقار یونس کا کہنا تھا کہ 'مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ پاکستان کے نوجوان گیندبازوں کے ساتھ کام کرنے پر مطمئن ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.