آئی پی ایل میگا آکشن IPL Mega Auction سے پہلے ہی گزشتہ ایڈیشن میں پنجاب کنگز کے کپتان رہے کے ایل راہل نے ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پنجاب کنگز کے کپتان کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں، اور اب مینک اگروال کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
-
🆕 → 🦁 → 👑#SherSquad, show some love for #CaptainPunjab 🥰#SaddaPunjab #PunjabKings #TATAIPL2022 pic.twitter.com/2twctB4Tkz
— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) February 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">🆕 → 🦁 → 👑#SherSquad, show some love for #CaptainPunjab 🥰#SaddaPunjab #PunjabKings #TATAIPL2022 pic.twitter.com/2twctB4Tkz
— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) February 28, 2022🆕 → 🦁 → 👑#SherSquad, show some love for #CaptainPunjab 🥰#SaddaPunjab #PunjabKings #TATAIPL2022 pic.twitter.com/2twctB4Tkz
— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) February 28, 2022
کپتان نامزد کیے جانے پر مینک اگروال نے کہا کہ 'میں 2018 سے پنجاب کنگز کے ساتھ ہوں اور مجھے اس شاندار یونٹ کی نمائندگی کرنے پر بہت فخر ہے۔ مجھے ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ میں اس ذمہ داری کو پوری دیانتداری سے نبھاؤں گا۔ ساتھ ہی مجھے یقین ہے کہ اس سیزن میں ہمارے پاس جو صلاحیت ہے اس سے میرا کام آسان ہوجائے گا۔
پنجاب کنگز ٹیم کے ہیڈ کوچ انل کمبلے نے کہا کہ 'مینک 2018 سے ٹیم اور پچھلے دو سال سے ٹیم کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں۔ ہم نے جس نئی ٹیم کو منتخب کیا ہے اس میں نوجوان صلاحیت اور شاندار تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ہم مینک کی کپتانی میں مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ مینک اگروال کا 2021 کا سیزن شاندار رہا تھا۔ انہوں نے 12 میچوں میں 40.09 کے شاندار اوسط سے 441 رن بنائے تھے۔ انہوں نے پورے سیزن میں 140.28 کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ یادگار بلے بازی کی تھی۔