ETV Bharat / sports

Matt Henry Ruled Out میٹ ہنری دورہ ہندوستان سے باہر ہوئے - نیوزی لینڈ کے تیزگیند باز میٹ ہنری

نیوزی لینڈ کے تیزگیند باز میٹ ہنری انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ جبکہ 18 جنوری سے شروع ہونے والے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔Matt Henry ruled out of India Tour

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 10:45 PM IST

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز میٹ ہنری پیٹ میں تکلیف کے باعث بھارت اور پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا کہ ہنری پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن انجری کا شکار ہوئے۔ فی الحال بورڈ نے ہنری کی جگہ کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ Henry Ruled Out of Pakistan ODIs and India Tour

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹویٹ کیا، 'کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کے 5ویں دن پیٹ میں تکلیف کے بعد میٹ ہنری ٹیسٹ اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور وطن واپس جائیں گے۔ پاکستان اور ہندستان کا سامنا کرنے کے لئے ون ڈے ٹیم میں جلد ہی ایک تبدیلی کی تصدیق کر دی جائے گی۔'

نیوزی لینڈ 9 سے 13 جنوری تک پاکستان میں تین ون ڈے کھیلنے کے بعد ہندستان روانہ ہونے والا ہے۔ بھارت کا بلیک کیپس کا دورہ 18 جنوری کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔

ہینری کی انجری نے محدود اوورز کی مہم میں نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ہنری سے پہلے ایڈم مل نے بھی انجری سے مکمل طور پر ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پاک ہندستان دوروں سے اپنا نام واپس لے لیا ہے جبکہ کائل جیمسن جون 2022 میں انگلینڈ کے دورے پر کمر کی انجری سے اب تک باہر نہیں آسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Sri Lanka سوریہ کی جارحانہ بلہ بازی، ٹیم انڈ یا نے ٹی ٹیوئنٹی سیریز اپنے نام کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.