ETV Bharat / sports

ٹی۔20 ورلڈ کپ میں کم اسکور والے میچز ہوں گے: مارک باؤچر

جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل ہونے والا ہے اور یہاں بہت زیادہ گراؤنڈ نہیں ہیں جس کی وجہ سے پچیں خراب ہوجائیں گی اور ٹی_20 ورلڈ کپ میں کم اسکور والے میچز ہوں گے۔

mark boucher
جنوبی افریقہ کے کوچ مارک باؤچر
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 2:05 PM IST

جنوبی افریقہ کے کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے خاتمے کے بعد پچ خراب ہو جائے گی۔ جس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کم اسکور کے میچز ہونے کا قوی امکان ہے۔

آئی پی ایل کے بقیہ میچز 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوں گے اور فائنل میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹی۔20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا جو 14 نومبر تک جاری رہے گا۔

باؤچر نے کریک انفو کو بتایا 'وہ متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کھیلیں گے جب کہ وہاں بہت زیادہ گراؤنڈ نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہاں کی پچ خراب ہوجائیں گی اور پھر ورلڈ کپ میں کم اسکور ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ یہاں بیٹنگ کرنا خاص طور پر آخری وقت میں کافی زیادہ مشکل ہوگا، جیسا کہ ہم نے ویسٹ انڈیز میں دیکھا ہے۔ ہمیں آئی پی ایل دیکھ کر اندازہ ہوگا کہ اسکور کیا ہوگا۔ اس کے بعد ہم یہ اندازہ کر سکیں گے کہ ورلڈ کپ میں پچ کیسی ہوگی اور مجھے یقین ہے کہ اسپنرز اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت 17 ممالک آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کے خواہاں

فرسٹ کلاس کرکٹ میں جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کی

باؤچر نے مزید کہا 'ہم متحدہ عرب امارات میں ویسے ہی ماحول میں کھیلیں گے، جیسا ویسٹ انڈیز میں ہے۔ آئی پی ایل کے بعد پچ سوکھ جائے گی۔ یہ ایسی پچ نہیں رہے گی جیسی جنوبی افریقہ میں رہتی ہے۔ جہاں آپ 180 سے 200 رنز بناسکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے گزشتہ ویسٹ انڈیز سے پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 2۔3 سے شکست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.