ETV Bharat / sports

Ind vs Pak بھارت پاکستان مقابلے کا لطف لینے کئی بڑی ہستیاں احمدآباد اسٹیڈیم پہنچی - ورلڈ کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان

کرکٹ کے اہم مقابلوں میں سے ایک بھارت پاکستان کا میچ آج احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل نہ صرف عام عوام میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں بلکہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما، گلوکار ارجیت سنگھ، ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اور دنیش کارتک احمد آباد میچ دکیھنے پہنچ چکے ہیں۔ ICC World Cup 2023

Etv Bharat بھارت پاکستان مقابلے کا لطف لینے کئی بڑی ہستیاں احمدآباد اسٹیڈیم پہنچی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 11:01 AM IST

حیدرآباد: آج 14 اکتوبر کو کرکٹ کے اہم مقابلوں کا ایک بڑا میچ ہونا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کا ہر بچہ اس میچ کے لیے پرجوش ہے۔

ساتھ ہی ٹیم انڈیا آج کے میچ میں پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے بھرپور فارم میں ہے۔ اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان نے دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔ ٹیم انڈیا کو پورے ملک سے دعائیں مل رہی ہیں۔ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے سابق کرکٹر دنیش کارتک، ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اور ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما اور گلوکار ارجیت سنگھ احمدآباد پہنچ چکے ہیں۔ سبھی نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو آل دی بیسٹ کہا۔

اس موقع پر انوشکا شرما کو کالے لباس میں احمد آباد ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔ اسی دوران کرکٹر ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر بھی ٹیم انڈیا کو چیئر کرنے اور نیک خواہشات کے لیے احمد آباد پہنچے ہیں۔ اس موقع پر بھارت پاکستان میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں گلوکار ارجیت سنگھ اپنے گانوں سے عوام کو لطف اندوز کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت پاکستان کے درمیان ان کا پہلا مقابلہ آج دوپہر ڈھائی بجے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ملک بھر میں ٹیم انڈیا کی جیت کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں، وہیں پر ٹیم انڈیا کی جیت کے لیے کانپور اور اتراکھنڈ میں ہندو طبقہ نے ہوون کیے جا رہے ہیں اور ہم وطن ٹیم انڈیا کو پیشگی مبارکباد دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.