ETV Bharat / sports

Sunil Gavaskar Birth Anniversary: لٹل ماسٹر سنیل گواسکرکی 72ویں سالگرہ

لٹل ماسٹر سنیل گواسکر کا آج 72واں یوم پیدائش ہے۔ گواسکر 10 جولائی 1949 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 8:18 AM IST

Updated : Jul 10, 2021, 1:15 PM IST

Sunil Gavaskar Birth Anniversary
لٹل ماسٹر سنیل گواسکرکی 72 ویں سالگرہ

آج ہی کے دن بھارتی کرکٹ کے لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور سنیل گواسکر ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام سنیل منوہر گواسکر ہے۔ گواسکر کا شمار سب سے بڑے سلامی بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان سنیل گواسکر اپنی عمدہ بلے بازی کے لئے مشہور تھے۔ ان کی بلے بازی میں اتنی مستقل مزاجی اور درستگی تھی کہ ان کا شمار دنیا کے اب تک کے سب سے بڑے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ نہ صرف 70 کی دہائی میں بلکہ جب بھی کرکٹ کی تاریخ میں بڑے بلے بازوں کی گنتی ہوگی تو ان کا نام بھی شامل کیا جائے گا۔

لٹل ماسٹر سنیل گواسکرکی 72ویں سالگرہ

ٹیسٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی

مارچ 1987 کا دن سنیل گواسکر اور کرکٹ کی تاریخ کے لئے بہت ہی خاص رہا کیونکہ اس دن ان کے بلے سے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں 10 ہزار رن نکلے تھے۔ وہ پہلے کرکٹر تھے جنہوں نے ٹیسٹ میں 10000 رنز کے اعداد و شمار کو پار کیا۔

انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف اپنے 124ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔ لیجنڈ سنیل گواسکر نے اپنے کیریئر میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں 34 سنچریز لگائی۔

گواسکر نے اپنی بیٹنگ سے پوری دنیا کے گیند بازوں کو دھول چٹائی تھی۔ جس کے بعد سے ان کی بلے بازی کا انداز دیکھ کر پوری دنیا میں بڑی تعداد میں ان کے مداح بن گئے۔

گواسکر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بڑے سے بڑے گیند باز کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ مضبوط تکنیک کے زور پر بے خوف ہوکر یہ کام کیا۔ ان کی تکنیک سے کسی کی کوئی مماثلت نہیں تھی۔

سال 1970-71 کا تھا جب گواسکر نے ویسٹ انڈیز میں اپنے کیریئر کی شروعات کی۔ انہوں نے 4 ٹیسٹ میچوں میں 4 سنچری لگائی۔ جس سے سنیل گواسکر کے کیریئر کا آغاز ہوا۔

وہیں انہوں نے اس سیریز میں 774 رنز بنائے جس میں ان کا رن اوسط 154 رہا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز میں جملہ 13 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ جس میں 7 سنچری لگائے، جب کہ ان کا اوسط 70 کا رہا۔

واضح رہے کہ اس کے برعکس انگلینڈ کے خلاف ان کا اوسط 38 تھا۔ کسی بھی ملک کے خلاف یہ ان کی بیٹنگ کا سب سے کم اوسط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی

گواسکر نے بھارت کے لئے 34 ٹیسٹ سنچری لگائی، جب کہ اپنے وقت میں سب سے زیادہ سنچری جڑنے کو لیکر بھی ان کا نام مشہور تھا۔

ان کے کھیلے ہوئے تمام ٹیسٹ میچوں میں جس میں انہوں نے سنچری بنائی تھی، 22 میچ ڈرا ہوئے تھے۔ انہوں نے سر ڈان بریڈمین کی 29 ٹیسٹ سنچریز کا ریکارڈ بھی توڑا۔

Last Updated : Jul 10, 2021, 1:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.