ETV Bharat / sports

Bangladesh vs New Zealand Test: بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ کے خلاف 73 رنز کی برتری

بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز محمود الحسن جوائے (78)، کپتان مومن الحق (88) اور وکٹ کیپر لٹن کمار داس (86) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن 73 رنوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔ Bangladesh vs New Zealand Test

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 7:23 PM IST

bangladesh vs new zealand test
bangladesh vs new zealand test

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز Bangladesh vs New Zealand Test کے پہلے میچ میں مہمان بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنا کر 73 رنز کی برری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 328 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

میزبان نیوزی لینڈ کو 328 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بنگلہ دیش نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا حالانکہ پہلی وکٹ 43 رنز پر چلی گئی تھی لیکن دوسرے وکٹ کے لیے نجم الحسین اور محمود الحسن نے 104 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا۔

محمود الحسن جوائے نے 78 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان مومن الحق نے 88 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ جنم الحسین 64 رنوں کا تعاون پیش کیا۔

اس کے بعد مشفق الرحیم آئے لیکن زیادہ رنز نہیں بنا سکے حالانکہ انہوں نے 53 گیندوں کا سامنا کیا لیکن 12 رنز ہی بنائے اور ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد وکت کیپر لٹن داس کریز پر آئے اور 86 رنز کی بہترین اننگ کھیلی لیکن سنچری سے عین قبل وہ بھی ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک یاسر علی 11 رنز اور مہدی حسن 20 رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر کے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.