ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2021 کے 31ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آر سی بی کے لیے سب سے زیادہ دیودت پڈیکل نے 22 رنز بنائے۔ کے کے آر کے لیے ورون چکرورتی اور آندر رسل نے تین تین وکٹ حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 93 رنز کا ہدف صرف 10 اوورز میں ہی ایک وکٹ نے نقصان پر حاصل کرلی۔ ٹیم کے لیے شبھمن گِل نے 48 اور وینکٹش ایئر نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اس جیت کے ساتھ ہی پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں آر سی بی تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔