بھارت کے سابق بولنگ کوچ بھرت ارون کو آئی پی ایل فرنچائزی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ فرنچائزی نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔ Bharat Arun appointed Bowling coach of KKR
کے کے آر کے سی ای او اور ایم ڈی وینکی میسور نے اس تقرری کے بارے میں کہا کہ 'ہم بھرت ارون جیسے کسی شخص کو بطور بولنگ کوچ ٹیم میں شامل کر کے بہت پرجوش ہیں۔ وہ مضبوط سپورٹ اسٹاف کے ایک رکن کے طور پرکے کے آر کے لیے تجربہ اور مہارت کا خزانہ لائیں گے۔ ہمیں نائٹ رائڈرس فیملی میں ان کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔' KKR CEO on Bharat Arun
کے کے آر کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم KKR head coach Brendon McCullum نے ایک بیان میں کہا کہ 'بھرت ارون کا کے کے آر کے کوچنگ اسٹاف میں پرتپاک استقبال ہے۔ بین الاقوامی کھیل میں ایک مضبوط اور کامیاب لیگیسی کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ ارون ہمارے لیے دستیاب موجودہ اسٹاف کی تکمیل کریں گے اور میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔'
میکلم نے کہا 'بین الاقوامی سطح پر ان کا تجربہ اور ہمارے باؤلنگ گروپ کو خود اعتمادی دینے کی صلاحیت بہت اہم ہوگی کیونکہ ہم تیزی سے کے کے آر میں کھلاڑیوں کے نئے گروپ کو اقدار اور کھیل کے انداز کے ساتھ جلد ازجلد شامل کرنا چاہتے ہیں۔'
وہیں بھرت نے اس بارے میں کہا کہ 'میں بہت پرجوش ہوں اور نائٹ رائیڈرز جیسی بڑی کامیاب فرنچائزی کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔ میں نائٹ رائیڈرز کی فرنچائزی کی تعریف کرتا ہوں کہ وہ نہ صرف پوری دنیا میں آئی پی ایل اور ٹی 20 لیگز میں کامیاب ہو رہی ہے بلکہ اس فرنچائزی کو جس طرح سے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں چلایا جا رہا ہے، وہ بھی لائق ستائش ہے۔' Former Indian bowling coach Bharat Arun on KKR
واضح رہے کہ بھرت ارون اس سے قبل 2014 سے بھارتی قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ تھے اور انہوں نے بھارتی ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایک کھلاڑی کے طور پر انہوں نے دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ وہ تمل ناڈو کے لیے بہت کامیاب گھریلو کھلاڑی تھے۔
ارون نے اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز تمل ناڈو کی ہوم ٹیم سے کیا اور پھر بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ بولنگ کوچ بن گئے۔ اس کے بعد انہوں نے بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا اور ان کی قیادت میں بھارت نے 2012 میں آسٹریلیا میں انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا تھا۔
یو این آئی