ETV Bharat / sports

T20 World Cup کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہوں گے، کمبلے - کوہلی کی کارکردگی پر انیل کمبلے نے کیا کہا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہوں گے۔' Anil Kumble on Virat Kohli Performance

کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہوں گے، کمبلے

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 7:44 AM IST

نئی دہلی: بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر انیل کمبلے نے بھارت بمقابلہ نیدرلینڈ میچ کے بعد کہا کہ 'وراٹ کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہوں گے۔' کمبلے نے کہا 'کوہلی نے پہلے دو میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انہوں نے پہلے میچ میں 82 اور دوسرے میچ میں 62 رن کے ساتھ ٹورنامنٹ کا بہت اچھا آغاز کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل تک جائے گی جس سے وہ زیادہ میچ کھیلیں گے اور سب سے زیادہ رنز بنائیں گے۔' Kohli highest scorer in T20 World Cup

کوہلی نے جمعرات کو سڈنی میں نیدرلینڈ کے خلاف 62 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر بھارت کو 179 تک پہنچایا، جس کے بعد نیدرلینڈ صرف 123 رن ہی بنا سکا۔ وراٹ کوہلی کے علاوہ کپتان روہت شرما اور سوریہ کمار یادو نے بھی نصف سنچری اسکور کیں۔ جہاں روہت شرما نے 39 گیندوں پر 53 رن بنائے، وہیں سوریہ کمار یادو نے 25 گیندوں میں 51 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: ICC T20I Rankings وراٹ کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں واپسی

انیل کمبلے نے سوریہ کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوریہ کمار اس وقت دنیا کے بہترین ٹی 20 بلے باز ہیں۔ ان کے کھیلنے کا انداز بالروں کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے ہر جگہ ایک ہی طرح کے اسٹرائیک ریٹ پر رن بنائے۔ اس لیے میرے مطابق وہ ایک بہت اچھے ٹی 20 بلے باز ہیں۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.