ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh Test روہت شرما دوسرے ٹیسٹ سے باہر، کپتانی کی ذمہ داری راہل پر

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما انجری کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف 22 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں، یہ میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ India vs Bangladesh Test

KL Rahul to lead as Rohit Sharma out of 2nd Bangladesh Test
کپتانی کی ذمہ داری راہل پر
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 1:37 PM IST

نئی دہلی: میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما انجری کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف 22 دسمبر سے ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ روہت جو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے بعد چٹاگانگ میں پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، ڈھاکہ میں ہونے والے میچ سے بھی محروم رہیں گے، جس کی قیادت ایک بار پھر کے ایل راہل کریں گے۔ KL Rahul to lead as Rohit Sharma out

KL Rahul to lead as Rohit Sharma out of 2nd Bangladesh Test
زخمی روہت شرما دوسرے ٹیسٹ سے باہر

زخمی روہت شرما علاج کے لیے بھارت واپس آ گئے تھے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ڈھاکہ پہنچ جائیں گے، لیکن ڈھاکہ میں ان کی عدم آمد کی وجہ سے نائب کپتان کے ایل راہل کو سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھارت کی قیادت کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ راہل نے اتوار کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہمیں اگلے ایک دو دن میں روہت کے بارے میں پتہ چل جائے گا۔

واضح رہے بھارت اس وقت دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ بھارت اس سیریز کو 2-0 سے جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے اپنا دعویٰ مضبوط کرسکتا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہت شرما کی کا انگوٹھا مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوا ہے اور تھوڑی سختی باقی ہے۔ ایسے میں انہیں مزید کچھ دن آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے لیے آگے کی اہم سیریز اور کاموں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی سی سی آئی اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ساتھ ٹیم مینجمنٹ نے بھی انہیں اس مرحلے پر رسک نہ لینے کو کہا ہے۔

غور طلب ہے کہ روہت کو دوسرے ون ڈے میں سلپ میں فیلڈنگ کے دوران انگوٹھے پر چوٹ لگی تھی اور انہیں دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے فوری طور پر گھر بھیج دیا گیا تھا۔ چوٹ کے بعد کے اسکین میں انگوٹھے کی چوٹ کا انکشاف ہوا، جس کے بعد کچھ ٹانکے لگانے پڑے۔ بنگلہ دیش کے دورے کے بعد، بھارتی ٹیم اپنے ہوم سیزن کا آغاز سری لنکا کے خلاف 3 جنوری 2023 سے ممبئی میں کرے گی، جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.