ETV Bharat / sports

KL Rahul Press Conference ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی جیت آسان نہیں ہوتی، کے ایل راہل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان لوکیش راہل نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کے بعد کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی بھی جیت آسان نہیں ہوتی۔ راہل ٹیم کی کارکردگی اور توانائی سے بے حد خوش ہیں۔ India Beat Bangladesh in First Test

KL Rahul Press Conference
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان لوکیش راہل
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 7:55 PM IST

چٹگانگ: کے ایل راہل کی قیادت میں بھارت نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن 188 رنوں سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام سے قبل ہی 258/2 پر اپنی اننگ ڈکلیئر کر دی تھی تاہم بنگلہ دیش کو آؤٹ کرنے میں اسے تقریباً چار سیشن لگے۔ India Tour of Bangladesh

KL Rahul Press Conference
بشکریہ ٹویٹر

بھارتی ٹیم کے کپتان کت ایل راہل نے میچ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ 'یہ ٹیسٹ کرکٹ ہے۔ آپ کو کوئی جیت آسانی سے نہیں ملے گی۔ اتنا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد ہم یہ سمجھ چکے ہیں کہ کئی مواقع پر مخالف ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔ ہمیں اس کا احترام کرتے ہوئےاپنا کام کرتے رہنا چاہیے۔ مجھے اس جیت پر فخر ہے۔ India vs Bangladesh Test Series

اگرچہ یہ رنز کے لحاظ سے ایک بہت بڑی فتح ہے لیکن بھارت کو بنگلہ دیش کا پہلا وکٹ حاصل کرنے کے لیے 46 اوورز تک انتظار کرنا پڑا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں بھی بھارت کے چار وکٹ جلدی گرادئے تھے، اس کے بعد چیتشور پجارا اور شریس ایر نے بالترتیب 91 اور 86 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

کے ایل راہل نے مزید کہا کہ 'ہماری توانائی پورے ٹیسٹ میچ میں بہت اچھی رہی اور ہم نے اسے دن بھر برقرار رکھا۔ گزشتہ پانچ دنوں میں ہم نے ٹیم کے تئیں بہترین ذمہ داری دکھائی ہے۔ ہم نے طویل عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلا ہے، اس لیے ہمیں اس میچ سے پہلے کچھ خدشات تھے۔ ہم نے اچھا کیا جو بہت خوش آئند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.