نئی دہلی: چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کی ٹیم انڈیا میں واپسی سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بمراہ کمر درد کی شکایت کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں، جب کہ کے ایل راہل آئی پی ایل 2023 میں چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں باہر ہوگئے تھے۔ اب خبریں آرہی ہیں کہ کے ایل راہل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں، تاکہ وہ انجری سے صحت یاب ہو کر ایشیا کپ 2023 میں بھارتی ٹیم میں شامل ہوسکیں۔ اس کے ساتھ ہی جسپریت بمراہ کی بھی ایشیا کپ سے ٹیم میں واپسی کے اشارے مل رہے ہیں۔
انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ 2023 ایشیا کپ سے ٹیم انڈیا میں واپسی کریں گے۔ حال ہی میں خبریں آئی تھیں کہ بمراہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے واپسی کریں گے، لیکن اب یہ واضح ہے کہ دونوں کھلاڑی ایشیا کپ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔
تاہم ابھی تک شریاس ایئر کی واپسی کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ شریاس ائیر صحت یاب ہو رہے ہیں اور ایشیا کپ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ روز رپورٹ آئی تھی کہ جسپریت بمراہ روزانہ 7 اوورز کر رہے ہیں۔ بمراہ نے مارچ میں نیوزی لینڈ میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے سرجری کروائی تھی اور اس کے بعد سے وہ فٹ ہورہے ہیں۔ بمراہ نے بھارت کے لیے اپنا آخری میچ ستمبر 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم T20 انٹرنیشنل میچ کے دوران کھیلا تھا۔
ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔
ایشیا کپ 2023 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ اس بار یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔ باقی میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: