چٹاگانگ: تیسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پے 409 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی نے اپنی 44ویں ون ڈے سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے اپنی سنچری 85 گیندوں میں ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ وراٹ کوہلی بھی سنچری کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ کوہلی نے 91 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ شکیب الحسن نے انہیں کیچ کرایا۔ Kishan, Kohli centuries propel India to 409-8 against Bangladesh
بھارت کی چوتھی وکٹ 344 رنز کے سکور پر گری ہے۔ لوکیش راہل 10 گیندوں میں آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ عبادت حسن نے انہیں کلین بولڈ کیا۔ بھارت کی دوسری وکٹ 305 رنز کے سکور پر گری ہے۔ ایشان کشن 131 گیندوں پر 210 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ایشان کشن نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 24 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کے ساتھ 290 رنز کی شراکت داری کی۔ لٹن داس نے تسکین احمد کی گیند پر کشن کا کیچ پکڑا۔
مزید پڑھیں:
India vs Bangladesh بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ساکھ بچانے کے لئے اترے گی