ETV Bharat / sports

Kieron Pollard Retirement: کیرون پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو الودع کہا

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 10:51 PM IST

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ Kieron Pollard نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ Kieron Pollard Retirement پولارڈ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے یہ معلومات سب کے ساتھ شیئر کی ہے۔

Kieron Pollard
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ Kieron Pollard نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔Kieron Pollard Retirement پولارڈ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے یہ معلومات دی ہے۔کیرون پولارڈ نے تقریباً 15 برس تک ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلے، اگرچہ پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ میں زیادہ نام نہیں کمایا لیکن انہوں نے فرنچائزی کرکٹ میں اپنے کارناموں سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

کیرون پولارڈ اس وقت ممبئی انڈینز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ تجربہ کار آل راؤنڈر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ، 'جیسا کہ میں آگے بڑھ رہا ہوں اور ان لوگوں کے لیے جگہ بنا رہا ہوں جو ویسٹ انڈیز کے رنگ میں کھیل کو آگے بڑھائیں گے، میں جانتا ہوں کہ میں ہر طرح سے ان کی حمایت کروں گا۔اپنے خواب کو جینے کے لیے بہت بہت شکر ہے کہ میں اب اپنا بیٹ اٹھاتا ہوں میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کو سلام کرتا ہوں۔

پولارڈ کے بین الاقوامی کیریئر کی خاص بات ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کے اکیلا دھننجیا کے اوور میں چھ چھکے تھے۔ وہ ہرشل گبز اور یوراج سنگھ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے تیسرے بلے باز تھے۔ وہ 2012 میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ انہیں کبھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

پولارڈ نے ویسٹ انڈیز کے لیے 123 یک روزہ اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ اس نے اپنا یک روزہ میچ کا آغاز اپریل 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیا اور اگلے ہی سال بتج ٹاون میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 کا بھی آغاز کیا تھا۔

کیرون پولارڈ نے 123 ون ڈے میچوں میں 2706 رنز بنائے اور 55 وکٹیں لینے میں بھی کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ وہ 101 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 1569 رنز بنانے کے علاوہ 42 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.