ETV Bharat / sports

ولیمسن بھارت کے خلاف ٹی-20 سیریز نہیں کھیلیں گے - نیوزی لینڈ کرکٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بھارت کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز نہیں کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے منگل کو تصدیق کی کہ ولیمسن ٹی-20 سیریز کے بعد ٹیسٹ سریز پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں تجربہ کار کھلاڑی ٹم ساؤتھی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

ولیمسن بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز نہیں کھیلیں گے

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 9:21 PM IST

نیوزی لینڈ کی ٹیم جو کہ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں رنر اپ رہی، اب وہ پیر کو جے پور پہنچ گئی ہے، جہاں پہلا ٹی 20 میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

ولیمسن بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز نہیں کھیلیں گے
ولیمسن بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز نہیں کھیلیں گے

دوسرا ٹی ٹوئنٹی 19 نومبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21 نومبر کو کولکاتہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد کانپور اور ممبئی میں بالترتیب 25 سے 29 نومبر اور 3 سے 7 دسمبر تک دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے سات میزبان شہروں کا اعلان کیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بدھ اور بقیہ دو بالترتیب جمعہ اور سنیچر کو جے پور میں کھیلے جائیں گے، لیکن ولیمسن نے ٹیسٹ سریز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ٹیسٹ ایکسپرٹ گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جو جے پور میں پہلے سے ہی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.