ETV Bharat / sports

WTC Final ہیزل ووڈ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے فٹ: کرکٹ آسٹریلیا

author img

By

Published : May 22, 2023, 7:31 PM IST

آسٹریلیا کے معروف تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ نے 7 جون سے ہندوستان کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل سے قبل ٹریننگ شروع کر دی ہے اور آسٹریلیا کو امید ہے کہ وہ اس اہم مقابلے میں حصہ لیں گے۔

ہیزل ووڈ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے فٹ: کرکٹ آسٹریلیا

میلبورن:کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہاکہ جوش ہیزل ووڈ اپنے حالیہ میچ کے بعد ہلکی سی تکلیف محسوس کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے کے آخر میں آئی پی ایل سے لوٹے ۔ کچھ دن آرام کے بعد وہ گزشتہ ہفتہ گیندبازی کے لئے لوٹ آئے اور ڈبلیو ٹی سی اور ایشز ٹیسٹ سیریز کے لئے تیاری شروع کریں گے۔ ہیزلووڈ کو ڈبلیو ٹی سی اور ایشز کے لئے فٹ مانا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال رائل چیلنجرز بنگلور میں شامل ہونے والے ہیزل ووڈ چوٹوں کی وجہ سے گزشتہ ایک سال میں کئی مواقع پر کرکٹ سے دور رہے ہیں۔ اس سال آر سی بی کے لیے، انہوں نے صرف تین میچ کھیلے اور نو اوور پھینکے۔ آسٹریلیا کو ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستان سے مقابلہ کرنے کے بعد 16 جون سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ سے بھی سامنا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 گجرات نے آر سی بی کو شکست دی، ممبئی پلے آف میں پہنچا

اگر ہیزل ووڈ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لئے فٹ نہیں ہیں تو آسٹریلیا کے پاس مائیکل نیسر اور شان ایبٹ کی شکل میں دو اورمتبادل ہیں۔ نیسر اور ایبٹ بالترتیب گلیمورگن اور سرے کے لیے انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی کرکٹ میں کھیل رہے ہیں اور ڈبلیو ٹی سی فائنل سے قبل آسٹریلیا کے تربیتی کیمپ میں شامل ہوں گے۔

آسٹریلیا کو امید ہے کہ جوش ہجیل ووڈ اس اہم مقابلے سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو کر ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ان کی موجودگی سے حریف ٹیم کے بلے بازوں پر دباو پڑ سکتا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.