کولکاتا: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فاسٹ بالر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا امکان روشن ہے۔وہ نیٹ میں مختصر رن اپ کے ساتھ گیند بازی کر رہے ہیں اور جہاں تک ان کی صحتیابی اور میچ فٹنس کا تعلق ہے وہ اس امتحان میں بھی کامیاب ہوں جائیں گے۔ بمراہ نے آخری بار ستمبر 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف T20I میں ہندوستانی شرٹ پہنی تھی۔ اس نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن، برمنگھم میں گزشتہ سال کھیلا تھا۔ انہوں نے اس میچ میں ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن کمر کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔بمراہ نے پرانے انداز اور لائن لینتھ میں گیند کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ جسپریت بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی کو لے کر سلیکشن کمیٹی کے کسی بھی رکن کے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے۔ بمراہ کے ساتھ کام کرنے والے فزیو اور ادویات کے ماہرین سے کھلاڑی کی 'فٹنس اور دستیاب سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ جسپریت بمراہ نے ہندوستان کے لیے 30 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس میں 128 وکٹیں حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے ون ڈے اور ٹی 20 میں بالترتیب 121 اور 70 وکٹیں ہیں۔ قومی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر قومی ٹیم میں تیز گیند باز کی واپسی کو گرین سگنل دینے سے پہلے بمراہ کے ساتھ ٹیم سے بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Asian Games 2023 ایشین گیمز کے لیے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان
دریں اثنا بی سی سی آئی راہل ڈراویڈ اور دیگر کوچنگ اسٹاف کو آئرلینڈ کے خلاف اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کے لیے آرام دینے کو لے کر غور فکر رہا ہے۔ اس کے بجائے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ڈائریکٹر وی وی ایس لکشمن کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے۔ تاہم دوسرے دو اہم کھلاڑی شریاس ایر اور کے ایل راہل اب بھی اپنی میچ فٹ نہیں ہو پائے ہیں۔دونوں کھلاڑی کب بھارتی ٹیم کی جرسی زیب تن کرکے میدان میں اتریں گے اس کے بارے میں کسی کے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے ۔