پورٹ موریسبی: جاپان کے بلے باز ابراہیم تاکاہاشی کو پاپوا نیوں گنی میں فلپائنس کے خلاف آئی سی سی سی مردوں کے ٹی 20ورلڈ کپ مشرقی ایشیائی پیسفک( ای اے پی )کوالیفائر میچ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول1-کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا ہے۔
آئی سی سی میڈیا ریلیز میں جمعہ کو بتایا گیا کہ تاکاہاشی کو کھلاڑیوں اور گراونڈ اسٹاف کے ساتھ بد سلوکی کے لئے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل2.2کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا۔ تاکاہاشی نے جرم قبول کر لیا ہے۔ اس لئے رسمی سماعت کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
اس کے علاوہ ، تاکاہاشی کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تاکاہاشی کے لئے 24مہینوں کی مدت میں یہ پہلا جرم تھا۔ یہ واقعہ جاپان کی اننگ کے دوران تاکاہاشی کے آوٹ ہونے کے بعد کا ہے۔ چینجنگ روم میں گھسنے کے بعد اس نے کمرے سے متصل دیوار کو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:Babur Azam Considered Lucky بابر اعظم نے خود کو بہت خوش قسمت قرار دیا
میدانی انپائر شان ہیگ اور الو کاپا ، تیسرے امپائر فلپ گلیسپی اور چوتھے افسر اکلیئر پولوساک نے الزام لگائے۔ لیول1کے خلاف ورزی میں کم سے کم جرمانہ سرکاری سرزش، زیادہ سے زیادہ جرمانہ کھلاڑی کے میچ کی فیس کا 50فیصد اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنس ہوتے ہیں۔
یو این آئی