ETV Bharat / sports

IPL 2023 دہلی کیپٹلس کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے پنت، ویڈیو وائرل - دہلی گجرات کے درمیان مقابلہ پنت بھی پہنچے

ریشبھ پنت طویل عرصے بعد پہلی بار اسٹیڈیم میں نظر آئے۔ منگل کے روز پنت یہاں اپنی ٹیم دہلی کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے تھے جس کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ IPL 2023

Rishabh Pant Arrives at Arun Jaitley Stadium
دہلی کیپٹلس کو سپورٹ پہنچے پنت، ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 4:34 PM IST

نئی دہلی: دہلی کیپٹلس کے ریگرلر کپتان رشبھ پنت منگل کے روز اپنی ٹیم دہلی کیپٹلز کی حمایت کے لیے ارون جیٹلی اسٹیڈیم پہنچے۔ پنت کو دہلی کیپٹلس کے پہلے ہوم میچ کے دوران اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ گزشتہ دسمبر میں دہلی سے روڑکی جاتے ہوئے حادثے کا شکا ہوگئے۔ تاہم سرجری کے بعد اب وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔ جب کہ وہ کرکٹ کے میدان سے دور ہیں اور آئی پی ایل 2023 کے سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ رشبھ پنت جب اپنی ٹیم دہلی کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم گئے تو گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نے پنت کے نام کے پوسٹر دکھا کر ان کا استقبال کیا۔ پنت کو کافی دیر بعد اسٹیڈیم میں دیکھ کر کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین بھی کافی خوش نظر آئے۔

دہلی کیپٹلس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے رشبھ پنت کی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے۔ دہلی اور گجرات کے درمیان یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا۔ یہ شائقین اور کرکٹرز کے لیے بہت خاص تھا۔ حادثے کے بعد پنت کو پہلی بار اسٹیڈیم میں دکھایا گیا۔ پنت اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلیے اسٹیڈیم پہنچے تھے، لیکن دہلی کو پھر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بیٹھے رشبھ پنت کی ویڈیو اور تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔ مداح مسلسل ان تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے کر کے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے ذریعہ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، پرتھوی شا، کلدیپ یادو، روومین پاول اور اکشر پٹیل سمیت کئی کھلاڑیوں نے ان کی جلد صحت یابی کے بارے میں بات کی ہے۔ ٹیم کے ساتھ ساتھ شائقین پنت کے جلد صحت یاب ہونے اور ٹیم میں واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.