ETV Bharat / sports

کولکتہ میں آج آئی پی ایل کا میلہ، 292 کھلاڑیوں پر لگے گی بولی - گلن میکسویل، اسٹیو اسمتھ،

جمعرات 18 فروری یعنی آج کولکتہ میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس نیلامی میں کئی بڑے کھلاڑیوں پر بڑی بولیاں لگیں گی، توقع ہے کہ اس نیلامی میں اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ ملان اور گلین میکسویل کو بڑی قیمت ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

کولکتہ میں آج آئی پی ایل کا لگے گا میلہ، 292 کھلاڑیوں پر لگے گی بولی

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 12:23 PM IST

کولکتہ میں آج آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے میلہ لگے گا جس میں 292 کھلاڑیوں پر بولی لگائی جائیں گی۔ اس نیلامی کے لئے 1114 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ آٹھ فرنچائزی کے لیے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرنے کے بعد، 292 کھلاڑیوں کی خریدی کے لیے منتظمین میدان میں اتریں گے۔

کولکتہ میں آج آئی پی ایل کا لگے گا میلہ، 292 کھلاڑیوں پر لگے گی بولی
کولکتہ میں آج آئی پی ایل کا لگے گا میلہ، 292 کھلاڑیوں پر لگے گی بولی

کئی ایسے بڑے کھلاڑی ہیں جن پر فرنچائزی کی نظریں ہوں گی۔ آسٹریلیا کےکھلاڑی اسٹیون اسمتھ کو اس بار راجستھان رائلز نے ٹیم سے ریلیز کردیا تھا جبکہ پچھلے سیزن میں اسمتھ نے راجستھان کی طرف سے کپتانی کی تھی۔ ملان موجودہ ٹی۔20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں اور انہوں نے اپنی زبردست بلے بازی سے پورے کھیل جگت کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔ گلین میکسویل کے لئے گزشتہ سیزن مایوس کن رہا تھا لیکن ٹیمیں اس آل راؤنڈر کی موجودگی کو بخوبی جانتی ہیں۔

کھلاڑیوں کی خریدی کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ اس بار فرنچائزی کی نظریں نوجوان ٹیلنٹ پر بھی ہوں جس میں کیرالا کے اظہرالدین کا نام قابل ذکر ہے جنہوں نے مشتاق علی ٹرافی میں تیز رفتار سنچری بنائی تھی۔

کیرالا کے اظہرالدین پر لگ سکتی ہے بڑی بولی، جنہوں نے مشتاق علی ٹرافی میں تیز رفتار سنچری بنائی تھی

آئی پی ایل نیلامی میں 292 کھلاڑیوں پر بولی لگائی جائیں گی۔ اس نیلامی کے لیے 1114 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ آٹھ فرنچائزی کے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرنے کے بعد 292 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست تیار کی گئی تھی جو نیلامی میں اتریں گے۔

بی سی سی آئی نے تمام آٹھ فرنچائزیز کو آگاہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی اس بار پورے آئی پی ایل سیزن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی دستیابی بھی مشکوک ہے۔ جنوبی افریقہ کے کچھ اہم کھلاڑیوں نے 9-10 اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں اپنی دستیابی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو وہ 19 مئی سے دستیاب نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے ملک میں سیریز کھیلنے کے لئے چلا جائے گا۔ دوسری جانب سری لنکا کے کھلاڑیوں کی دستیابی کی بھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے چار اور سری لنکا کے نو کھلاڑی نیلامی میں اتریں گے لیکن ان ممالک کے کوئی بھی کھلاڑی ری ٹین کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیائی کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب ہیں اور آئی پی ایل کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو یکم اپریل سے این او سی مل جائے گی۔ اس کے علاوہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی مکمل طور پر دستیاب ہیں، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان جون میں سیریز ہونی ہے۔ بھارتی بورڈ نے فرنچائزی ٹیموں کو یہ بھی بتادیا ہے کہ 6 کھلاڑی (تمام بھارتی) مشکوک ایکشن کے ہیں۔ ان میں سے ممبئی کے ارمان جعفر کی گیند بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گلین میکسویل،اسٹیو اسمتھ اور معین علی پر بڑی بولی لگنے کا ہے امکان

اس نیلامی میں زیادہ سے زیادہ قیمت 2 کروڑ روپے رکھی گئی ہے جس میں دو بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور کیدار جادھو اور آٹھ غیر ملکی کھلاڑی گلن میکسویل، اسٹیو اسمتھ، شکیب الحسن، معین علی، سیم بِلنگز، لیام پلنکٹ، جیسن رائے اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ ٹیموں کے لیے شکیب الحسن کو خریدنا مشکل ہوگا کیونکہ وہ 19 مئی کے بعد سے آئی پی ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیلامی کے لیے 12 کھلاڑیوں کو 1.5 کروڑ کی بیس پرائز پر رکھا گیا ہے جبکہ 1 کروڑ کی بیس پرائز والے 11 کھلاڑیوں میں دو بھارتی کھلاڑی ہنوما وہاری اور اُمیش یادو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 75 لاکھ روپے کی بیس پرائز میں 15 کھلاڑی ہیں اور یہ سب غیر ملکی ہیں۔ 50 لاکھ روپے کی بیس پرائز میں 65 کھلاڑی موجود ہیں جس میں 13 بھارتی اور 52 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس نیلامی میں 164 بھارتی ، 125 غیر ملکی اور تین کھلاڑی ایسوسی ایٹ ممالک کے ہوں گے۔ اس کے علاوہ ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کے بیٹے تیز گیند باز ارجن تیندولکر کو نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کی شارٹ لسٹ میں رکھا گیا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ نوجوان کھلاڑی کس ٹیم میں جاتا ہے۔

لیگ کی آٹھ ٹیموں میں سب سے زیادہ نقدی اختیار کنگز الیون پنجاب کے پاس ہے جس نے نیلامی سے قبل ہی اپنا نام تبدیل کرکے 'پنجاب کنگز' رکھ لیا ہے۔ پنجاب کے پاس 53 کروڑ 20 لاکھ روپے کا پَرس باقی ہے اور اسے پانچ غیر ملکی سمیت نو کھلاڑیوں کو خریدنا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے پاس 35 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پرس ہے اور اسے سب سے زیادہ 13 کھلاڑیوں کو خریدنا ہے جن میں چار غیر ملکی شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چننئی سُوپر کِنگز کے پاس 22 کروڑ 90 لاکھ روپے روپے کا پرس باقی ہے اور اسے ایک غیر ملکی سمیت سات کھلاڑیوں کو خریدنا ہے۔

اس کے علاوہ راجستھان رائلز کے پاس 34 کروڑ 85 لاکھ روپے کا پرس ہے اور اسے تین غیر ملکی سمیت 8 کھلاڑیوں کو خریدنا ہے۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرس حیدرآباد کے پاس سب سے کم 10 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے جس میں سے حیدرآباد کو تین اور کولکاتا کو آٹھ کھلاڑیوں کو خریدنا ہے۔ دہلی کیپٹلس کے پاس 12 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پرس ہے اور اسے بھی چھ کھلاڑی خریدنے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.