ETV Bharat / sports

IPL 2023 نوبال کے بعد عبدالصمد کا چھکا، راجستھان کو چار وکٹوں سے شکست

author img

By

Published : May 8, 2023, 6:46 AM IST

انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے 52ویں میچ میں راجستھان رائلز کی ٹیم کا سامنا سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سے ہوا۔ راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جوس بٹلر کے 95 اور کپتان سنجو سیمسن کے 66 رنز کی بدولت راجستھان نے 2 وکٹ پر 214 رنز بنائے۔ آخری گیند پر نو بال ہونے کے بعد عبدالصمد نے چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ 4 وکٹوں سے جیت کے ساتھ ٹیم پلے آف کے دور میں اب بھی برقرار۔ IPL 2023

RR vs SRH , IPL 2023: Samad smashes a six after no-ball
نوبال کے بعد عبدالصمد کا چھکا، راجستھان کو چار وکٹوں سے شکست دی

جے پور: راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان اتوار کو سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں وہ سب کچھ ہوا، جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کرتے ہیں۔ میچ کے آخری دو اوور راجستھان کے جوس بٹلر (95) اور سنجو سیمسن (ناٹ آؤٹ 66) کی آتشیں اننگز پر بھاری پڑے۔ راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دو وکٹ پر 214 رن کا مضبوط اسکور بنایا جس کے جواب میں حیدرآباد نے چھ وکٹ پر 217 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اتار چڑھاؤ سے بھرے میچ میں تماشائی اپنی سانسیں روکے رہ گئے۔

یجویندر چہل نے 18ویں اوور میں راہل ترپاٹھی (47) اور ایڈم مارکم (6) کی وکٹیں لے کر میچ کا رخ تقریباً راجستھان کے حق میں کر دیا، لیکن کپتان سنجو سیمسن نے 19واں اوور کلدیپ یادو کو دیا جس پر گلین فلپس (25) نے تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر حیدرآباد کی واپسی کرادی، حالانکہ اسی اوور کی پانچویں گیند پر فلپس بھی آؤٹ ہو گئے۔ آخری اوور میں حیدرآباد کو جیت کے لیے 17 رن درکار تھے۔ نئے بلے بازوں کو سندیپ شرما کی پہلی دو گیندوں پر دو زندگی ملیں جب کہ آخری گیند پر حیدرآباد کو جیت کے لیے پانچ رن درکار تھے، لیکن عبدالصمد کیچ آؤٹ ہو گئے، لیکن یہ بال نو بال نکلی۔ اس کے بعد صمد نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلا دی۔

حیدرآباد کے انمولپریت (33) کے آؤٹ ہونے کے بعد ابھیشیک شرما (55) اور راہل ترپاٹھی (47) کی اننگز سے مقابلہ برابری پر چل رہا تھا، لیکن یجویندر چہل (29 رن پر 4 وکٹ) نے ہنری کلاسن (26) کو آؤٹ کرکے راجستھان کے امکانات بڑھا دیا تھا لیکن آخری اتار چڑھاؤ سے بھرے دو اووروں نے میچ کو جوش و خروش کے عروج پر پہنچا دیا۔ اس سے پہلے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلہ کو صحیح ثابت کرتے ہوئے یشسوی جیسوال (35) اور بٹلر نے شاندار آغاز کیا اور پہلے پانچ اووروں میں 54 رن جوڑے، لیکن اس دوران یشسوی فاسٹ بولر میکرو جانسن کی سلو آف کٹر کی گیند پر گچا کھا گئے اور شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے نٹراجن کو ایک آسان کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

کریز پر آنے والے نئے بلے باز سنجو سیمسن نے بٹلر کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور رن کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا۔ دونوں بلے بازوں نے حیدرآبادی گیند بازوں کی زبردست پٹائی کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف کئی دلکش شاٹس کھیلے۔ بٹلر صرف پانچ رن سے سنچری بنانے سے محروم رہے، لیکن اپنی ٹیم کے لیے کارآمد اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اپنی 59 گیندوں کی اننگز میں دس چوکے اور چار چھکے لگائے۔ وہ 19ویں اوور میں بھونیشور کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ سنجو سیمسن نے کپتانی اننگز کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے جب کہ دوسرے سرے پر دھماکہ خیز بلے بازی کے لیے جانے جانے والے شمرون ہیٹمائر کو کھیلنے کے لیے صرف پانچ گیندیں ملیں، جس میں وہ کوئی چوکا اور چھکا نہیں لگا سکے، البتہ انھوں نے سات رن کا تعاون کیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.