ETV Bharat / sports

LSG vs RCB: رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنو سپر جائنٹس کو جیت کیلئے 208 کا ہدف دیا - لکھنو سپر جائنٹس

رجت پاٹیدار (ناٹ آوٹ 112) کی شاندار سنچری اور دنیش کارتک (ناٹ آوٹ 37) کے درمیان 92 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی) نے آئی پی ایل کے ایلیمینیٹر میں لکھنو سپر جائنٹس کو شکست دی۔ LSG vs RCB

رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنو سپر جائنٹس کو جیت کیلئے 208 کا ہدف دیا

author img

By

Published : May 26, 2022, 8:53 AM IST

رجت پاٹیدار (ناٹ آوٹ 112) کی شاندار سنچری اور دنیش کارتک (ناٹ آوٹ 37) کے درمیان 92 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی) نے آئی پی ایل کے ایلیمینیٹر میں لکھنو سپر جائنٹس کو شکست دی۔آر سی بی نے بدھ کومقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 207 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی کے پاٹیدار نے پورے 20 اوورز تک بیٹنگ کی، اس سے قبل کپتان فاف ڈو پلیسس پہلے ہی اوور میں صفر پر آوٹ ہو گئے ۔پاٹیدار نے 54 گیندوں کی سنچری میں 12 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ کارتک نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 37 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:

IPL 2022: راجستھان کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز فائنل میں پہنچا

پاٹیدار کو اس سیزن میں دوسرے متبادل کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا، لیکن اس اننگز میں وہ کسی میچیور بلے باز کی طرح بلے بازی کرتے رہے اور اننگز کے اختتام تک ناقابل شکست رہے۔ لکھنو کے فیلڈروں کی جانب سے متعدد کیچ چھوڑے جانے سے اور پاٹیدار کی سنچری نے بنگلور کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ محسن کے علاوہ تمام بالرز بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ وراٹ کوہلی نے 24 گیندوں میں 25 رنز بنائے۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد گلین میکسویل 9 اور مہیپال لومرور 14 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ لیکن اس کے بعد بنگلور نے جو رفتار پکڑی، وہ 207 رنز پر پہونچنے کے بعد ہی رکی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.