انڈین پریمیر لیگ یعنی آئی پی ایل 2021 کا میلہ 9 اپریل سے سج جائے گا۔ جس کے لیے ٹیمیں ابھی سے تیاری میں مصروف ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جوش فلپ کی جگہ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین فن ایلن کو آئی پی ایل 2021 کے پورے سیزن کے لئے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جوش اس سیزن میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ 2020 میں آر سی بی کے لئے آئی پی ایل میں قدم رکھنے والے ایلن نے پانچ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 78 رنز بنائے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی فن نے اب تک 12 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین فن ایلن کے پاس 20 لاکھ روپے کا بیس پرائز تھا، جوش فلپ کی عدم موجودگی میں انہیں اپنی قابلیت ثابت کرنے کا اچھا موقع ہے۔ اس سیزن میں ان کا یہ پہلا سیشن ڈیبیو سیزن ہوگا۔
آر سی بی اسکواڈ اس طرح ہے۔
وراٹ کوہلی کپتان، اے بی ڈویلیئرز، دیودت پاڈِککل، محمد سراج، نودیپ سینی، واشنگٹن سندر، یوزویندر چہل، فن ایلن، پون دیشپانڈے، شہباز احمد، ایڈم جامپا، کین رچرڈسن، کائل جیمسن، گلین میکسویل، ڈین کرسٹین، سچن بیبی، ڈین کرسچن، راجن پاٹیدار، محمد اظہر الدین، سوئیش پربھو دیسائی اور کونا سریکر بھرت
واضح رہے کہ وراٹ کوہلی کی ٹیم آئی پی ایل 2021 میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کیونکہ انہوں نے 13 سالوں میں ایک بھی ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔ بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے بعد، یہ ہوسکتا ہے کہ ٹرافی جیتنے کے معاملہ میں سوکھا اس سال ختم ہوجائے۔ خصوصی طور پر ان کے بڑے اسٹار کھلاڑی گلین میکسویل اور کائل جیمسن پر گہری نظریں ہوں گی۔