کولکاتا: فارم میں چل رہے جوس بٹلر کی 89 رن کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف چھ وکٹ پر 188 رن بنائے۔ Rajasthan Royals gave the Titans a target of 189 runs
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بٹلر نے 56 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ بٹلر اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز کے ساتھ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 700 رنز مکمل کرتے ہوئے اپنے رنز کی تعداد 718 کرلی ہے۔ کپتان سنجو سیمسن نے 26 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ دیودت پڈیکل نے 20 گیندوں پر 28 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ 11 اضافی رنز بشمول 10 وائیڈز نے بھی راجستھان کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ Rajasthan Royals gave the Titans a target of 189 runs
مزید پڑھیں:
راجستھان کی اننگز کو دو حصوں میں پرکھا جاسکتا ہے۔ پہلا حصہ جہاں گیند بٹلر کے بلے سے نہیں لگ رہی تھی۔ اس دوران پہلے سنجو سیمسن اور پھر دیو دت پڈیکل نے تیز رفتاری سے رنز بنائے اور ٹیم پر دباؤ بننے نہیں دیا۔ اس کے بعد جب بٹلر کا بیٹ چلا تو گیندیں باؤنڈری لائن سے باہر جاتی نظر آئی۔ اپنے پرانے حریف راشد کو احتیاط سے کھیلنے کے علاوہ باقی تمام گیند بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ 56 گیندوں پر 89 رنز بناکر بٹلر نے بتایا کہ اورنج کیپ ان کے سر پر کیوں براجمان ہے۔
یواین آئی