ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: آج کولکاتہ کے سامنے پنجاب کا چیلینج - پنجاب بمقابلہ کولکاتہ

جمعہ کو کھیلے گئے پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کولکاتہ کو اپنے آخری میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، کولکتہ کی سب سے بڑی پریشانی اس کا مڈل آرڈر ہے جو بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

punjab kings face bottom placed kolkata knight riders
آئی پی ایل 2021: آج کولکاتہ کے سامنے پنجاب کا چیلینج
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 10:37 AM IST

آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کے 21 ویں میچ میں پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر قابض پنجاب کنگز کا مقابلہ سب سے کم پوائنٹس والی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے آج احمدآباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ممبئی اور چنئی کے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے ابتدائی 20 میچوں کے انعقاد کے بعد اب آئی پی ایل کے میچیز احمد آباد میں کھیلے جائنگے۔

جمعہ کو پنجاب کنگز نے اپنے آخری میچ میں ممبئی انڈینز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کولکاتہ کو اپنے آخری میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، کولکتہ کی سب سے بڑی پریشانی اس کا مڈل آرڈر ہے جو بڑا اسکور کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہا ہے۔

کولکاتہ کے کپتان ایون مورگن بھی رنز بنانے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے اب تک پانچ میچوں میں صرف 45 رنز ہی بنائے ہیں، پچھلے میچ میں وہ بغیر اسکور کیے ہی آؤٹ ہوئے تھے، کپتان نے میچ کے بعد کہا کہ ٹیم کے بلے بازوں کو رنز بنانے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کولکتہ کی گیند بازی بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، مہنگے کھلاڑی سمجھے جانے والے آسٹریلیائی فاسٹ بالر پیٹ کمنس متاثر کن گیند بازی کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب ٹیم انتظامیہ کیوی بولر لاکی فرگیسون کو ان کی جگہ موقع دے سکتی ہے۔

پنجاب کی ٹیم نے اپنا پچھلا میچ جیت کر اچھی واپسی کی ہے، ٹیم کی گیندبازی اب تک لاجواب رہی ہے لیکن اس کے بلے بازوں کی کارکردگی میں مستقل مزاجی نہیں ہے۔

ٹیم کو لیگ اسپنر روی بشنوئی کی واپسی سے فائدہ ہوا ہے جنہوں نے آخری میچ میں چار اوورز میں 21 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ بالر محمد شامی بھی آخری اوورز میں عمدہ بولنگ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.