موہالی: پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے اور جیت کے لیے پنجاب کنگز کو 258 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے 38ویں میچ میں آج پنجاب کنگز کا مقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس سے ہو رہا ہے۔ یہ میچ موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ آئی پی ایل کے پہلے ہاف کے بعد اب ہر میچ دلچسپ ہوتاجارہا ہے۔ پنجاب نے لکھنؤ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ اس میچ میں پنجاب کے کپتان شیکھر دھون اور ربادا کی واپسی ہوئی ہے۔ لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل نے پلیئنگ 11 میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پنجاب کنگز آخری دو میچ ہارنے کے بعد واپسی کی کوشش کرے گی۔ ریگولر کپتان شیکھر دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے تین میچ نہیں کھیل سکے تھے، لیکن اس میچ میں واپسی کر رہے ہیں۔ پنجاب اپنی غلطیوں کی وجہ سے چند میچ ہار چکا ہے، لیکن اب کوئی موقع نہیں گوانا چاہے گی۔ ٹاپ آرڈر پر پربھسمرن سنگھ اور میتھیو شارٹ کو سخت کھیلنا ہو گا، جب کہ لیام لیونگسٹون ابھی تک اپنی تال میں نظر نہیں آئے۔ سیم کرن نے ممبئی انڈینز کے خلاف عمدہ مظاہرہ کیا اور اسے جاری رکھنا چاہیں گے۔ ارشدیپ سنگھ نئی اور پرانی دونوں گیندوں کے ساتھ موثر رہے ہیں۔
یہ میچ پنجاب کے ہوم گراؤنڈ پنجاب کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں نے آئی پی ایل 2023 (آئی پی ایل 223) میں 4-4 میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے پوائنٹس کی تعداد یکساں ہے، لیکن پنجاب کی ٹیم 10 ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل میں بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سپر جائنٹس سے اوپر ہے۔ موجودہ سیزن میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آچکی ہیں، جہاں پنجاب نے لکھنؤ کو ان کے گھر پر شکست دی تھی۔ ایسے میں لکھنؤ کے پاس اب بدلہ لینے کا موقع ہے۔