چنئی سُپر کنگز (سی ایس کے) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آل راؤنڈر معین علی کی جانب سے ٹیم کی جرسی پر موجود لوگو کو ہٹانے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 'دوسرے برانڈز کی طرح ٹی شرٹ پر ایس این جے 10000 بیئر برانڈ کا لوگو موجود ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق خبر موصول ہوئی تھی کہ معین نے چنئی سُپر کنگز انتظامیہ سے اپنی جرسی پر موجود بیئر برانڈ کا لوگو ہٹانے کی درخواست کی تھی جسے فرنچائزی نے قبول کر لیا ہے۔
چنئی سُپر کنگز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاسی وشوناتھن نے کہا کہ 'معین علی کی جانب سے ہمارے پاس کسی بھی لوگو کو ہٹانے کی درخواست نہیں آئی ہے۔
معین علی پچھلے سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم میں تھے لیکن اس برس بنگلور نے انہیں ریلیز کردیا تھا جس کے بعد چنئی سُپر کنگز نے رواں برس فروری میں ہونے والی نیلامی میں معین کو سات کروڑ روپے کی خطیر رقم میں خریدا ہے۔