چنئی:تیز گیند باز نوین الحق نے کو ممبئی انڈینس کے خلاف میچ کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ مجھے اچھا لگتا ہے کہ کھلاڑی میدان میں اس کا یا کسی اور کا نام لے رہے ہیں۔ اس سے مجھے اپنی ٹیم کے لیے بہتر کھیلنے کی ترغیب ملتی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یکم مئی کو لکھنؤ اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ایکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران نوین اور کوہلی کے درمیان لڑائی ہوئی تھی، جو میچ کے بعد لکھنؤ کے مینٹور گوتم گمبھیر تک پہنچ گئی۔ ہندوستان میں کوہلی کے زبردست مداحوں کی تعداد ہونے کی وجہ سے پچھلے تین ہفتوں کے دوران نوین کو ملک بھر کے مختلف میدانوں میں 'کوہلی-کوہلی' کی آوازوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بدھ کو لکھنؤ اور ممبئی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران بھی جب نوین یہاں کے چیپوک اسٹیڈیم میں گیند بازی کرنے آئے تو تماشائیوں کی گیلری سے 'کوہلی-کوہلی' کی آوازیں آنے لگیں۔ نوین نے تاہم اپنے پہلے ہی اوور میں ممبئی کے کپتان روہت شرما کو آؤٹ کیا اور اپنے چار اوور کے اسپیل میں 38 رن دے کر مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کیں۔
نوین نے کہاکہ میں باہر کے شور پر توجہ نہیں دیتا، صرف اپنی کرکٹ پر توجہ دیتا ہوں۔ ایسا نہیں ہے کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ شائقین یا کوئی اور چیخ رہا ہے۔ بطور کھلاڑی آپ کو اسے قبول کرنا ہوگا۔ کبھی کبھی آپ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم نہیں کر پائیں گے اور پھر یہ تماشائی آپ کی جم کر کھینچائی کریں گے۔ کبھی کبھی آپ اپنی ٹیم کے لیے بہت خاص پرفارمنس بھی پیش کریں گے اور یہ لوگ آپ کا نام پکاریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Harbhajan Singh ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم پانڈیا کی کپتانی میں بنائی جائے: ہربھجن سنگھ
اگرچہ لکھنؤ یہ میچ 81 رن کے بڑے فرق سے ہار گیا، لیکن نوین نے اس میچ اور پورے ٹورنامنٹ میں شاندار گیند بازی کرکے آئی پی ایل پر اپنی چھاپ چھوڑی۔ چیپوک میں جمعرات کی رات روہت کے بعد انہوں نے سوریہ کمار یادو، کیمرون گرین اور تلک ورما کے قیمتی وکٹ بھی لئے۔
یواین آئی