ETV Bharat / sports

IPL 2023 ٹائٹل کے ساتھ رخصت ہونا چاہیں گے دھونی - دھونی کی نیٹ پریکٹس کے دوران جارحانہ بلے بازی

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے آخری آئی پی ایل کی خبریں کے درمیان ماہی کا ویڈیو شوسل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس دھونی کو نیٹ پریکٹس کے دوران جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ IPL 2023

ms-dhoni-wants-to-leave-with-ipl-title
IPL 2023 ٹائٹل کے ساتھ رخصت ہونا چاہیں گے دھونی
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 5:20 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کا آغاز بہت جلد ہونے والا ہے۔ آغاز سے قبل تمام ٹیموں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی آئی پی ایل کی تیاری میں مصروف ہیں جہاں وہ نیٹ پر سخت محنت کر رہے ہیں۔ دھونی چنئی کو آئی پی ایل کا خطاب دلوانے کےلیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ چنئی سپر کنگز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی ایس کے، کے کپتان دھونی کس طرح میدان پر زبردست فارم میں نظر آرہے ہیں۔

سی ایس کے کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں دھونی میدان میں جارحانہ بیٹنگ کررہے ہیں۔ مانا جارہا ہے کہ سی ایس کے اس بار سی آئی پی ایل 2023 کا خطاب جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ساتھ ہی دھونی نے بھی آئی پی ایل کے لیے خود کو پوری طرح سے تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

بتادیں کہ اس بار آئی پی ایل اب ہوم اینڈ اوے فارمیٹ پر کھیلا جا رہا ہے۔ یعنی ٹیم اپنی اور مخالف ٹیم دونوں کے گراؤنڈ پر میچ کھیلیں گے اور ایسی صورتحال میں چنئی کی ٹیم اپنے چیپاک اسٹیڈیم میں کل سات میچ کھیلے گی۔ گزشتہ سیزن میں رویندر جڈیجہ کو کپتانی سونپی گئی تھی، لیکن پھر سے دھونی نے آخری چند میچوں میں کپتانی کی، تاہم چنئی کی ٹیم پلے آف تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ اب جس طرح ماہی کے آخری آئی پی ایل (آئی پی ایل 2023) کی خبریں زیر بحث ہیں، وہ ٹائٹل کے ساتھ رخصت ہونے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.