ETV Bharat / sports

معین علی کا 'شراب کے لوگو' والی جرسی پہننے سے انکار

انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سُپر کنگز کی جانب سے کھیلنے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیم انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ شراب کے لوگو والی جرسی نہیں پہنیں گے جسے ٹیم انتظامیہ نے قبول کر لیا ہے۔

Moeen Ali
Moeen Ali
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 6:23 PM IST

Updated : Apr 5, 2021, 6:26 AM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے چنئی سُپر کنگز انتظامیہ سے درخواست کی تھی کی ان کی ٹی شرٹ سے الکوہل (شراب) کا لوگو ہٹایا جائے جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے ان کی درخواست مان لی ہے۔

انگلش کرکٹر معین علی نے گذشتہ سیزن میں رائل چیلیجرز بنگلور کی جانب سے کھیلا تھا لیکن اس بار وہ چنئی سُپر کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ سی ایس کے فرنچائزی نے انہیں آئی پی ایل نیلامی میں سات کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

معین علی نے شراب کے لوگو والا یونیفارم نہ پہننے کی درخواست کی تھی جسے انتظامیہ نے قبول کر لیا

واضح رہے کہ معین علی انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر بھی شراب کی تشہیر سے گریز کرتے ہیں جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عادل رشید بھی الکوہل جیسے کسی بھی طرح کے اشتہار سے دور رہتے ہیں اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ بھی شراب کے اشتہار والی ٹی شرٹ نہیں پہنتے تھے جس کی وجہ سے ان کی میچ فیس میں بھی کٹوتی ہوتی تھی۔

انڈین پریمیئر لیگ خطاب پر تین بار قبضہ کرچکی چنئی سُپر کنگز نے معین علی پر جم کر پیسہ برسایا ہے اور سات کروڑ روپے خرچ کر کے انہیں ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Last Updated : Apr 5, 2021, 6:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.