ETV Bharat / sports

IPL 2023 جب تک کھیلنے کی خواہش ہے، کھیلتا رہوں گا، مشرا

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 8:31 AM IST

لکھنؤ سپر جائنٹس کے اسپنر امیت مشرا نے اپنے کریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جب تک کھیلنے کی خواہش ہے، میں کھیلتا رہوں گا۔' Amit Mishra statement on his career

جب تک کھیلنے کی خواہش ہے، کھیلتا رہوں گا، مشرا

لکھنؤ: لکھنؤ سپر جائنٹس کے تجربہ کار لیگ اسپنر امیت مشرا نے انڈین پریمیئر لیگ میں دو سال بعد واپسی پر کہا کہ جب تک ان میں "کھیلنے کی خواہش" ہے وہ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ مشرا نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے 18 ویں اوور میں راہل ترپاٹھی کو آؤٹ کرنے کے لیے ایک شاندار کیچ لیا۔ اس کے علاوہ 40 سالہ بولر نے چار اوورز میں 23 رنز دے کر دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ آئی پی ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں مشرا نے کہا کہ میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ جب تک میرے پاس وکٹ لینے کی آگ رہے گی، میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا، "میں نے کے ایل (راہل) سے بات کی اور انہوں نے مجھ سے کہا مشی بھائی، جو آپ کو صحیح لگتا ہے وہ کریں۔ میں وکٹ حاصل کرنے کے بجائے رن ریٹ کم کرنا چاہتا تھا۔" مشرا کے علاوہ کرونال پانڈیا نے چار اوورز میں 18 رن دے کر تین وکٹ لیے۔ اس کے بعد انہوں نے لکھنؤ کے لیے 122 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 34 رنوں کا تعاون بھی دیا۔ پلیئر آف دی میچ کرنال پانڈیا نے کہا، "میں گزشتہ 10-15 دنوں سے یہاں پریکٹس کر رہا ہوں۔ میں نے پراعتماد محسوس کیا اور مجھے لگتا ہے کہ وکٹیں اسی کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 دائیں ہاتھ کے بلے باز حیدرآباد کی شکست کا وجہ بن رہے ہیں

میں نے جو چار اوور کیے ان میں مجھے لگا کہ تیز گیند کرنا کارآمد ہوگا۔ جب بھی کوئی نیا بلے باز کریز پر آتا ہے، میں اپنی رفتار میں تبدیلی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا، ’’چار اوورز گیندبازی کرنے کے بعد، مجھے معلوم تھا کہ میں کس طرح سے بلے بازی کرنے والا ہوں۔ میں نے اسی پلان کے مطابق بیٹنگ کی جس سے مجھے مددملی اور میں اس کارکردگی کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس 15 اپریل کو اپنے تیسرے ہوم میچ میں پنجاب کنگزکے ساتھ میدان میں اترے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.