ETV Bharat / sports

IPL 2023 لکھنؤ نے دہلی کیپیٹلز کو پچاس رنز سے شکست دی - لکھنؤ سپر جائنٹس

انڈین پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کیپیٹلز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ مارک ووڈ کو بہترین گیند بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مارک ووڈ نے 14 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ Lucknow beat Delhi Capitals

لکھنؤ نے دہلی کیپیٹلز کو پچاس رنز سے شکست دی

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 6:33 AM IST

لکھنؤ: اوپنر کائل میئرز (73) کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور مارک ووڈ ((14/5) کی شاندار گیند بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ہفتہ کو دہلی کیپیٹلز کو 50 رنز سے شکست دےکر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ اپنے ہوم گراؤنڈ ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے لکھنؤ نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ جواب میں دہلی کی ٹیم صرف 143 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ میئرز نے 14 رنز کے اسکور پر نئی زندگی ملنے کے بعد موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 37 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں دو چوکے اور سات چھکے شامل تھے جس کی بنیاد پر لکھنؤ خراب آغاز کے باوجود 193 رنز بنا سکی۔ دہلی نے جواب میں تیز شروعات کی لیکن ووڈ کی مہلک بولنگ کا کوئی جواب نہیں تھا۔ ووڈ نے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

دہلی کے لیے ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے، حالانکہ اس کے لیے انھوں نے 48 گیندیں کھیلی تھیں۔ دہلی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا اور لکھنؤ کے بلے بازوں کو دباؤ میں ڈال دیا۔ کپتان کے ایل راہل 12 گیندوں پر آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ میئرز کو بھی رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ پاور پلے میں صرف 30 رنز بنا سکی لیکن چھٹے اوور میں میئرز کا کیچ گرانا خلیل احمد اور دہلی کو مہنگا پڑا۔ اپنی ابتدائی 17 گیندوں میں صرف 17 رنز بنانے والے میئرز نے پاور پلے ختم ہوتے ہی اپنے ہاتھ کھول دیے اور تیزی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ دیپک ہڈا 18 گیندوں پر 17 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن میئرز کی شاندار بلے بازی نے 12ویں اوور میں لکھنؤ کی سنچری مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر پنجاب کو ملی جیت

اکشر نے 12ویں اوور میں میئرز کو بولنگ کر کے دہلی کو راحت پہنچائی، حالانکہ اس وقت تک وہ 192 کے اسٹرائیک ریٹ سے 73 رنز بنا کر دہلی کو کافی نقصان پہنچا چکے تھے۔ خلیل نے مارکس سٹوئنس کو 12 رنز پر پویلین بھیجا جس کے بعد دہلی کے گیند بازوں کو پوران کی شاندار بلے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ پوران، لکھنؤ کے لیے اپنا پہلا سیزن کھیل رہے تھے، نے کرونل پانڈیا کے ساتھ 48 رنز کی شراکت داری کی، جس نے 21 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ پانڈیا 13 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آیوش بدونی سات گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کرشنپا گوتم نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر لکھنؤ کو 20 اوورز میں 193/6 تک پہنچا دیا۔ خلیل دہلی کے بہترین گیند باز تھے جنہوں نے چار اوور میں دو وکٹ پر صرف 30 رن دیئے۔ سکاریا نے دو وکٹ لیے لیکن وہ دہلی کے سب سے مہنگے گیند باز بھی تھے، جنہوں نے چار اوور میں 53 رنز دیے۔ اکشر (چار اوور، 38 رنز) اور کلدیپ (چار اوور، 35 رنز) کو ایک ایک کامیابی ملی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.