ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ نے پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

کلکتہ نائٹ رائیڈرز اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد راہل ترپاٹھی (41) اور کپتان ایون مورگن (ناٹ آؤٹ 47) کی بہترین اننگز کے بَل پر پیر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے پہلے مقابلے میں پنجاب کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

kolkata beat punjab by five wickets
کولکاتہ نے پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 6:30 AM IST

کولکتہ نے پنجاب کو نو وکٹوں پر 123 رنز کے معمولی اسکور پر روک دیا اور پھر 16.4 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 126 رنز بنا کر آسان جیت حاصل کرلی۔ کولکتہ کی یہ 6 میچوں میں دوسری جیت ہے جبکہ 6 میچوں میں پنجاب کی چوتھی شکست ہے۔

کولکاتہ نے ہدف کے تعاقب میں پہلے تین اوورز میں تین وکٹیں گنوا دیں۔ موائسز ہنریکس نے پہلے ہی اوور میں نتیش رانا کو کھاتہ کھولنے کا کوئی موقع فراہم کیے بغیر شاہ رخ خان کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

اگلے ہی اوور میں محمد شامی نے گِل کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ گِل نے آٹھ گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے نو رن بنائے۔ ارش دیپ سنگھ نے اننگز کے تیسرے اوور کی آخری گیند پر روی بشنوئی کے ہاتھوں سنیل نارائن کو کیچ کرادیا ۔

کولکتہ کی تین وکٹیں صرف 17 رنز پر گر گئیں لیکن راہل ترپاٹھی اور مورگن نے چوتھی وکٹ کے لیے 66 رن کی اہم شراکت قائم کی۔ اننگز کے 83 رنز اس وقت اسکور ہوئے جب راہل ترپاٹھی نے باؤنڈری کے قریب دیپک ہڈا کی گیند پر شاہ رخ خان کو کیچ دے دیا۔ راہل نے 32 گیندوں پر 41 رنز میں سات چوکے لگائے۔

اس کے بعد میدان میں اترنے والے آندرے رسل نے مورگن کے ساتھ اننگز کی قیادت کی لیکن ٹیم کے اسکور 98 کے اسکور پر ارش دیپ سنگھ کے براہ راست تھرو پر رسل رن آؤٹ ہوگئے۔ رسل نے نو گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنائے۔ دنیش کارتک نے دو چوکوں کی مدد سے چھ گیندوں پر 12 رنز بنائے۔ کارتک نے ٹیم کے لیے فاتح چار رنز بنائے۔ کپتان مورگن نے 40 گیندوں میں 47 رنز کے اننگ کھیلے۔

قبل ازیں کولکاتہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے پہلے مقابلے میں پنجاب کنگز کو نو وکٹوں پر 123 کے معمولی اسکور پر روک دیا۔

پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے 19 رنز بنائے اور 36 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کرس گیل صفر پر اور دیپک ہڈا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر مینک اگروال نے 34 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

موئسس ہنریکس کو سنیل نارائن نے دو رنز پر بولڈ کیا۔ نکولس پورن نے 19 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ شاہ رخ خان 14 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کرس جورڈن نے اننگز کے آخری اوور میں پرسدھ کرشنا کی پہلی تین گیندوں پر دو چھکے لگائے لیکن اس کے بعد وہ چوتھی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کرس جارڈن نے 18 گیندوں پر 30 رنز میں ایک چوکے اور تین چھکے لگائے۔ پنجاب کی اننگز 123 رنز بناسکی۔

کولکتہ کے لئے ،پرسدھ کرشنا نے 30 رنز دے کر تین ، پیٹ کمنس نے 31 رن پر دو اور سنیل نارائن نے 22 رن پر دو وکٹ لئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.