حیدر آباد: انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے مدھیہ پردیش رنجی ٹیم کو پہلی بار رنجی چیمپیئن بنانے والے سابق کرکٹر چندر کانت پنڈت کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ ٹیم کے سابق کوچ برینڈن میک کولم کی جگہ لیں گے۔ برینڈن میک کولم اب انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ بن گئے ہیں۔ میک کولم نے آئی پی ایل 2022 کے بعد ٹیم سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تجربہ کار کوچ ہونے کے باوجود چندر کانت نے پہلے کبھی کسی آئی پی ایل فرنچائزی کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن اب وہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ کا کردار ادا کریں گے۔ Kolkata Knight Riders
-
🚨 We have a new HEAD COACH!
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) August 17, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Welcome to the Knight Riders Family, Chandrakant Pandit 💜👏🏻 pic.twitter.com/Eofkz1zk6a
">🚨 We have a new HEAD COACH!
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) August 17, 2022
Welcome to the Knight Riders Family, Chandrakant Pandit 💜👏🏻 pic.twitter.com/Eofkz1zk6a🚨 We have a new HEAD COACH!
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) August 17, 2022
Welcome to the Knight Riders Family, Chandrakant Pandit 💜👏🏻 pic.twitter.com/Eofkz1zk6a
کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے سی ای او وینکی میسور نے چندر کانت پنڈت کو کوچ کے طور پر مقرر کیے جانے پر کہا کہ 'ہم بہت پر جوش ہیں کہ چندو ہمارے سفر کے اگلے مرحلے پر ہماری رہنمائی کرنے کے لیے نائٹ رائیڈرز فیملی میں شامل ہو رہے ہیں۔ وہ جو کچھ کرتے ہیں اس کے تئیں ان کی گہری وابستگی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کامیابی کا ان کا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ ہم اپنے کپتان شریس ایر کے ساتھ ان کی شراکت کے منتظر ہیں جس کے دلچسپ ہونے کی امید ہے۔ New Head Coach of KKR
نئے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے چندر کانت پنڈت نے کہا کہ یہ ذمہ داری سونپے جانے کے لئے شکریہ، ایک بہت بڑا اعزاز اور خوش نصیبی کی بات ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے ساتھ منسلک رہے کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں سے میں نے خاندانی ثقافت کے ساتھ ساتھ کامیابی کی روایات کے بارے میں سنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں معاون اسٹاف اور سیٹ اپ کا حصہ رہے کھلاڑیوں کے معیار کے بارے میں پُر جوش ہوں اور میں اس موقع کا پوری عاجزی اور مثبت توقعات کے ساتھ منتظر ہوں۔
چندرکانت پنڈت نے 80 کی دہائی کے وسط سے 90 کی دہائی کے اوائل تک بھارت کے لیے پانچ ٹیسٹ اور 36 ون ڈے کھیلے ہیں۔ واضح رہے کہ چندر کانت کی قیادت میں مدھیہ پردیش نے حال ہی میں رنجی ٹرافی 2022 کا ٹائٹل جیتا ہے جو رنجی ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ان کا پہلا خطاب ہے۔