ETV Bharat / sports

IPL 2023 کیدار جادھو ڈیوڈ ولی جگہ آر سی بی میں شامل

رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ڈیوڈ ولی زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈیوڈ ولی کی جگہ ٹیم میں بھارتی آل راؤنڈر کیدار جادھو کو شامل کیا ہے۔ Kedar Jadhav replaces David Willey

کیدار جادھو ڈیوڈ ولی جگہ آر سی بی میں شامل

author img

By

Published : May 2, 2023, 10:12 AM IST

ممبئی: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے زخمی ڈیوڈ ولی کے متبادل کے طور پر بھارتی آل راؤنڈر کیدار جادھو کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے آئندہ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز آل راؤنڈر ڈیوڈ وِلی نے اس سیزن میں آر سی بی کے لیے چار میچوں میں تین وکٹ لیے۔ 2010 میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے جادھو اس سے پہلے آر سی بی کے لیے کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک دہائی سے زیادہ کے آئی پی ایل کیریئر میں 93 میچوں میں 1196 رنز بنائے ہیں۔ آر سی بی نے جادھو کو ایک کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ولی، جو 2 کروڑ روپے میں آر سی بی میں شامل ہوئے تھے، چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے اس سیزن سے باہر ہو گئے ہیں، حالانکہ آر سی بی نے ابھی تک ان کی چوٹ کی نوعیت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 کے 43ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 126 رنز بنائے جواب میں لکھنؤ کی ٹیم 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان فاف ڈو پلسس کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈو پلسس نے 44 گیندوں میں 44 رنز کی اننگ کھیلی۔ آر سی بی فی الحال نو میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور اس کا اگلا مقابلہ چھ مئی کو دہلی کیپٹلز سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آر سی بی نے لکھنؤ کو اٹھارہ رنز سے ہرایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.