ETV Bharat / sports

IPL Cricketer's Wife Harassed کرکٹر کی بیوی کو ہراساں کرنے کی کوشش، پولیس نے کہاجانے دو

کرکٹر نتیش رانا کی اہلیہ سانچی ماروا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں دو نوجوان ان کی کار کا پیچھا کرتے اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سانچی نے ان دونوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمین کی شناخت چیتنیا شیوم اور وویک کے طور پر کی گئی۔

author img

By

Published : May 6, 2023, 7:08 PM IST

IPL cricketer's wife harassed in Delhi; two arrested
کرکٹر کی بیوی کو ہراساں کرنے کی کوشش، پولیس نے کہاجانے دو

نئی دہلی: آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا کی اہلیہ کو دو بدمعاشوں کی جانب سے ہراساں کرنے کا معاملہ دہلی میں سامنے آیا ہے۔ نتیش رانا کی اہلیہ سانچی مرواہا رانا نے ای میل کے ذریعے کیرتی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔ شکایت میں انہوں نے بتایا کہ 4 مئی کی رات جب وہ کار سے گھر واپس آرہی تھی، تب دو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان کی کار کو کو روکنے کی کوشش کی۔ کیرتی نگر پولیس نے اس معاملے میں دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

ای میل کے ذریعے شکایت میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے گھر پہنچ کر پولیس سے معاملے کی شکایت کی تو پولیس نے الٹا مشورہ دیا کہ ’’اب تم صحیح سلامت گھر پہنچ گئے ہو، اس معاملے کو جانے دو‘‘۔ اس کے بعد انہوں نے اس معاملے سے متعلق ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع ویسٹ پولیس نے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مغربی ضلع کے ڈی سی پی گھنشیام بنسل سے موصولہ اطلاع کے مطابق 5 مئی کو نتیش رانا کی بیوی سانچی مارواہا رانا نے کیرتی نگر تھانے میں ای میل کے ذریعے شکایت کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ 4 مئی کی رات تقریباً 8:30 بجے جب وہ گھر کے لیے واپس آرہی تھیں۔ اسی وقت کیرتی نگر علاقہ میں دو بائک سوار بدمعاشوں نے اس کی کار کا پیچھا کیا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے اچانک آگے بڑھ کر کار روک دی اور ان کی کار کو زور سے مارنا شروع کر دیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت چیتنیا شیوم اور وویک کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی عمریں 18 سال ہیں۔

نتیش رانا کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو وہ رواں برس دو بار کی چیمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان کے طور پر کھیل رہے ہیں۔ رانا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں اب تک 10 میچوں میں 275 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سے ایک ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں انہوں نے KKR کے لیے کھیلتے ہوئے اپنے 2000 رنز مکمل کیے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والے کے کے آر کے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔ رانا نے کولکاتا کے لیے 80 اننگز کھیل کر 2019 رنز بنائے اور آندرے رسل، رابن اتھپا اور گوتم گمبھیر کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.