ETV Bharat / sports

آئی پی ایل نیلامی: کون ہوگا سب سے بڑا کھلاڑی؟ - steve smith

آئی پی ایل نیلامی میں 292 کھلاڑیوں پر بولی لگائی جائیں گی۔ اس نیلامی کے لیے 1114 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ آٹھ فرنچائزی کے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرنے کے بعد 292 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست تیار کی گئی تھی جو نیلامی میں اتریں گے۔

IPL Auctions
IPL Auctions
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 9:27 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کل(18 فروری) کو ہوگی۔ اس نیلامی میں آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ، دنیا کے نمبر ایک ٹی 20 بلے باز انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور آسٹریلیائی آل راونڈر گلین میکسویل کو بڑی قیمت ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

آسٹریلیا کےکھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو اس بار راجستھان رائلز نے ٹیم سے ریلیز کر دیا ہے جبکہ پچھلے سیزن میں اسمتھ نے راجستھان ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ ملان موجودہ ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر ہیں اور انہوں نے اپنی زبردست بلے بازی سے پوری دنیا کی توجہ مبذول کروائی ہے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل کے لیے گزشتہ سیزن مایوس کن رہا تھا لیکن ٹیمیں اس آل راؤنڈر کی موجودگی کو بخوبی جانتی ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دریں اثنا بی سی سی آئی نے تمام آٹھ فرنچائزیز کو آگاہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی اس بار پورے آئی پی ایل سیزن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی دستیابی بھی مشکوک ہے۔ جنوبی افریقہ کے کچھ اہم کھلاڑیوں نے 9-10 اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں اپنی دستیابی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو وہ 19 مئی سے دستیاب نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے ملک میں سیریز کھیلنے کے لئے چلا جائے گا۔

سری لنکا کے کھلاڑیوں کی دستیابی کی بھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے چار اور سری لنکا کے نو کھلاڑی نیلامی میں اتریں گے لیکن ان ممالک کے کوئی بھی کھلاڑی ری ٹین کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیائی کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب ہیں اور آئی پی ایل کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو یکم اپریل سے این او سی مل جائے گی۔

اس کے علاوہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی مکمل طور پر دستیاب ہیں، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان جون میں سیریز ہونی ہے۔

بی سی سی آئی نے فرنچائزی ٹیموں کو یہ بھی بتایا ہے کہ 6 کھلاڑی (تمام بھارتی) مشکوک ایکشن کے ہیں۔ ان میں سے ممبئی کے ارمان جعفر کی گیند بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس نیلامی میں زیادہ سے زیادہ قیمت 2 کروڑ روپے رکھی گئی ہے جس میں دو بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور کیدار جادھو اور آٹھ غیر ملکی کھلاڑی گلن میکسویل، اسٹیو اسمتھ، شکیب الحسن، معین علی، سیم بِلنگز، لیام پلنکٹ، جیسن رائے اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ ٹیموں کے لیے شکیب الحسن کو خریدنا مشکل ہوگا کیونکہ وہ 19 مئی کے بعد سے آئی پی ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیلامی کے لیے 12 کھلاڑیوں کو 1.5 کروڑ کی بیس پرائز پر رکھا گیا ہے جبکہ 1 کروڑ کی بیس پرائز والے 11 کھلاڑیوں میں دو بھارتی کھلاڑی ہنوما وہاری اور اُمیش یادو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 75 لاکھ روپے کی بیس پرائز میں 15 کھلاڑی ہیں اور یہ سب غیر ملکی ہیں۔ 50 لاکھ روپے کی بیس پرائز میں 65 کھلاڑی موجود ہیں جس میں 13 بھارتی اور 52 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

اس نیلامی میں 164 بھارتی ، 125 غیر ملکی اور تین کھلاڑی ایسوسی ایٹ ممالک کے ہوں گے۔

اس کے علاوہ ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کے بیٹے تیز گیند باز ارجن تیندولکر کو نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کی شارٹ لسٹ میں رکھا گیا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ نوجوان کھلاڑی کس ٹیم میں جاتا ہے۔

لیگ کی آٹھ ٹیموں میں سب سے زیادہ پَرس کنگز الیون پنجاب کے پاس ہے جس نے نیلامی سے قبل ہی اپنا نام تبدیل کرکے 'پنجاب کنگز' رکھ لیا ہے۔ پنجاب کے پاس 53 کروڑ 20 لاکھ روپے کا پرس باقی ہے اور اسے پانچ غیر ملکی سمیت نو کھلاڑیوں کو خریدنا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے پاس 35 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پرس ہے اور اسے سب سے زیادہ 13 کھلاڑیوں کو خریدنا ہے جن میں چار غیر ملکی شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سُپر کِنگز کے پاس 22 کروڑ 90 لاکھ روپے روپے کا پرس باقی ہے اور اسے ایک غیر ملکی سمیت سات کھلاڑیوں کو خریدنا ہے۔

اس کے علاوہ راجستھان رائلز کے پاس 34 کروڑ 85 لاکھ روپے کا پرس ہے اور اسے تین غیر ملکی سمیت 8 کھلاڑیوں کو خریدنا ہے۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرس حیدرآباد کے پاس سب سے کم 10 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے جس میں سے حیدرآباد کو تین اور کولکاتا کو آٹھ کھلاڑیوں کو خریدنا ہے۔ دہلی کیپٹلس کے پاس 12 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پرس ہے اور اسے بھی چھ کھلاڑی خریدنے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.